پاکستان عالمی ’سپلائی چین ‘کا حصہ بن گیا ٹیوٹا موٹرز ویتنام پاکستان سے آٹو پارٹس خریدے گی - Forecasts NewsForecasts News

پاکستان عالمی ’سپلائی چین ‘کا حصہ بن گیا ٹیوٹا موٹرز ویتنام پاکستان سے آٹو پارٹس خریدے گی

کراچی (این این آئی) ہائوس آف حبیب کی او ویٹرونکس کمپنی پاکستان کی اولین کمپنی ہوگئی ہے جو ٹیوٹا کمپنی کی عالمی سپلائیر چین کا حصہ بن گئی ہے اور اب پاکستان میں مقامی طور پر بنے آٹو پارٹس ’’آبساربر ایف آر بمپر‘‘ ٹیوٹا موٹر ویتنام کو برآمد کئے جائیں گے۔

پاکستان کی آٹو انڈسٹری نے او ویٹرنکس لمیٹڈ کے ساتھ ایک نئے دور کا آغاز کردیا ہے ، مذکورہ حصہ آئندہ کرولا میں فرنٹ بمپر کور کے عقبی حصے پر لگایا جائے گا۔ یہ آٹو پارٹ جانچ پڑتال کے عمل اور معیارات میں کامیابی کے بعد منظور کئے گئے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.