Breaking News
Home / انٹرٹینمنٹ / آدمی نے اپنی بیگم کی شادی اپنے بھائی سے کروا دی کیونکہ۔۔۔وہ خبرآگئی جس کوئی انسان تصور بھی نہیں کرسکتا تھا

آدمی نے اپنی بیگم کی شادی اپنے بھائی سے کروا دی کیونکہ۔۔۔وہ خبرآگئی جس کوئی انسان تصور بھی نہیں کرسکتا تھا

کہاجاتاہے کہ پیار اندھا ہوتا ہے اور ایسا ہی کچھ بھارتی ریاست بہار میں ہوا جہاں دیور اپنی ہی بھابھی پر فدا ہوگیا لیکن یہ انکشاف ہوتے ہی شوہر نے اپنی اہلیہ اور اپنے بھائی کی شادی کرادی۔یہ واقعہ پڑوسی ملک بھارت کی ریاست بہار میں پیش آیا

جہاں ایک شوہر نے اپنی ہی بیگم کی شادی بھائی سے کروائی ، صرف یہی نہیں بلکہ اپنی دو سالہ بیٹی بھی نئے نویلے جوڑے کے حوالے کردی اور سب کو الوداع کرکے گاﺅں چھوڑ کر نامعلوم مقام پر چلاگیا۔گلف نیوز کے مطابق پٹنہ سے اڑھائی سوکلومیٹردور شمال میں ضلع بھگل پور کے گھوگھا گاﺅں میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے ، پریانکا اور30سالہ پون گوسوامی کی شادی چارسال قبل ہوئی تھی اور جوڑا ہنسی خوشی زندگی گزارتارہا اور ایک بچی بھی ہوئی تاہم دونوں کی زندگی میں دوسال بعد اس وقت حیران کن موڑ آیا جب پریانکا نے محسوس کیا کہ وہ پون کے چھوٹے بھائی سجن کیساتھ پیار کرتی ہے اور پرانی روایات کے برعکس دونوں نے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کردی ۔ اس پر پہلے پہل تو خاندان نے مزاحمت دکھائی لیکن پھر پون دونوں کی شادی پر راضی ہوگیا اور پریانکا کوطلاق دے کر اپنے بھائی کی شادی کا اہتمام کردیا۔ دونوں کی شادی مقامی مندر میں ہوئی جس میں مقامی آبادی کی کثیرتعداد نے شرکت کی اور مندر انتظامیہ نے جوڑے کو شادی سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔

گلف نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے پون نے کہاکہ ’میں ان کی خوشیاں برباد نہیں کرناچاہتا، اسی وجہ سے میں نے ان کی شادی کرانے کا فیصلہ کیا، مجھے خوشی ہے کہ میری اہلیہ اب میرے چھوٹے بھائی کیساتھ خوش ہے“۔پون نے اپنی بیٹی بھی جوڑے کے سپرد کی اور ہدایت کی کہ اس کی غیرموجودگی میں بچی کا خیال رکھیں اور اس کے ساتھ ہی گاﺅں چھوڑ گیا۔

Share

About admin

Check Also

لاہور میں اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ایک لڑکی علی الصبح سینکڑوں مزدوروں کو گھر پر تیار کیا ہوا بہترین ناشتہ کرواتی ہے ؟ یہ لڑکی دراصل کس عظیم شخصیت کی بیٹی ہے ؟ ایک شاندار تحریر ملاحظہ کیجیے

لاہور (میڈیا نیوز ) امام احمد بن حنبلؓ نے کہا تھا:’’یہ جنازہ ہی ثابت کرے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com