Breaking News
Home / پاکستان / آرمی چیف کا شاندار ایکشن، شیخ رشید کو کس طرح موت کے منہ میں جانے سے روک لیا؟ پاکستانیوں کے لیے یقین کرنا مشکل

آرمی چیف کا شاندار ایکشن، شیخ رشید کو کس طرح موت کے منہ میں جانے سے روک لیا؟ پاکستانیوں کے لیے یقین کرنا مشکل

لاہور (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کہ ان کی کامیابی کا ایک ہی راز ہے کہ وہ سورج کو کبھی خود سے پہلے طلوع نہیں ہونے دیتے۔میرا ایک ہی مقصد ہوتا ہے کہ سورج کے طلوع ہونے سے پہلے اپنا کام شروع کر دوں۔تفصیلات کے مطابق

نجی ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا اللہ کے فضل و کرم سے بیماری اور کمزوری کی حالت میں بھی کام کو نہیں چھوڑا۔شیخ رشید نے خانہ کعبہ کی چھت پر نماز ادا کرنے کی سعادت حاصل ہونے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں خانہ کعبہ کے اندر اور روضہ رسول ﷺ کے اندر تو بہت بار گیا ہوا تھا۔مجھے علماء سے پتہ لگا کہ خانہ کعبہ کے اندر ایک سیڑھی ہے جو ہر کسی کے لیے نہیں کھل سکتی۔اس کے بعد میں نے ایک ایسی منصوبہ بندی کی جو کامیاب ہونے پر مجھے خانہ کعبہ کی چھت پر نماز پڑھنے کی سعادت نصیب ہوئی۔پاکستان میں صرف چھ لوگوں کو اُس سیڑھی پر چڑھنے کی سعادت نصیب ہوئی جس میں سے ایک خوش نصیب میں ہوں۔شیخ رشید نے کورونا کا شکار ہونے کے دوران انجیکشن نہ ملنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے لیے انجیکشن کا انتظام پاک فوج نے کیا۔آرمی چیف اور جنرل افضل نے ہدایت کر کے میرے لیے انجیکشن کا انتظام کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ایک وفاقی وزیر کو انجیکشن نہیں مل رہا تو پھر ایک غریب کو کیسے مل سکتا ہے۔شیخ رشید نے سیاستدانوں کو جی ایچ کیو کی پیداوار کہنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام لوگ ان سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔لیکن اعتراف کرنے سے گھبراتے ہیں۔میں ان کے کھانوں میں شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے ملتا رہا ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ جب مجھے کورونا ہوا تووہ زندگی کا مشکل ترین وقت تھا،اس وقت ماں بہت یاد آئی اور احساس ہوا کہ زندگی کچھ بھی نہیں۔یہاں تک کہ یہ سوچنا شروع کر دیا کہ مجھے کہاں دفنایا جائے گا۔

Share

About admin

Check Also

کیس کا ڈراپ سین کر دینے والی تفصیلات

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقہ کورنگی پولیس کی بڑی کامیابی ، زمان ٹاؤن تھانےکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com