Breaking News
Home / اہم خبریں / اعلیٰ حکومتی شخصیت وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق سیکرٹری کے پاس جا پہنچی، عثمان بُزدار کے خلاف کیا کرنے کی ہدایات کر دی گئیں؟ ایک اور مثال قائم

اعلیٰ حکومتی شخصیت وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق سیکرٹری کے پاس جا پہنچی، عثمان بُزدار کے خلاف کیا کرنے کی ہدایات کر دی گئیں؟ ایک اور مثال قائم

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلی پنجاب کے سابق سیکرٹری راحیل صدیقی سے اعلی حکومتی شخصیت کی خفیہ ملاقات ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب سے اعلیٰ حکومتی شخصیت کی ملاقات ہوئی ہے۔راحیل صدیقی اور حکومتی شخصیت کی ملاقات جی او آر ون میں ہوئی۔یہ ملاقات دو روز قبل

رات کے اندھیرے میں ہوئی۔راحیل صدیقی کو شراب لائنسس میں دباؤ نہ لینے کا پیغام دیا گیا۔حکومتی شخصیت نے کہا کہ حکومتی دستاویزات کے مطابق کام کریں۔راحیل صدیقی کو کہا گیا کہ کاغذات میں جو کچھ لکھا گیا ہے آپ اسی کے مطابق بیانات دیں۔حکومت آپ کے ساتھ ہے لہذا آپ کسی کے دباؤ میں نہ آئیں۔ابھی تک جتنے بھی کاغذات سامنے آئے ہیں ان میں وزیراعلیٰ کے دستخط کہیں سامنے نہیں آئے۔شراب لائنسس کیس میں راحیل صدیقی کا بیان بہت اہم ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پر دباؤبہت زیادہ ہے۔واضح رہے کہ شراب لائسنس کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر راحیل صدیقی نیب لاہور کے رو برو پیش ہوئے اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ان سے تقریباً چار گھنٹے تک سوالات کئے ۔ڈاکٹر راحیل صدیقی گزشتہ روز دوپہر ایک بجے نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے ۔تقریباً دو گھنٹے بیس منٹ کے بعد ڈاکٹرراحیل صدیقی کی گاڑی کو نیب کے احاطے سے باہر بھجوا دیا گیا تھا جبکہ ڈاکٹر راحیل صدیقی نیب کے دفتر میں ہی موجود تھے۔ پیشی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر راحیل صدیقی نے کہا کہ نیب تحقیقاتی ٹیم نے مختلف سوالات کئے اور میں سوالات کے جوابات دے رہا ہوں۔ تمام انوسٹی گیشن میں مکمل تعاون کروں گا۔ اکرم اشرف گوندل کے الزامات پر بیان نہیں دینا چاہتا۔ میں کوئی کرپشن نہیں کی ، میں جس تعلیمی ادارے سے پڑھا ہوں صحیح کام کرو کسی سے نہ ڈرو اس کا نصب العین ہے ۔انہوں نے بتایا کہ نیب مختلف حوالوں سے بھی تحقیقات اور سوال کر رہاہے۔

Share

About admin

Check Also

اسرائیلی طیاروں کے گزرنے کا معاملہ! سعودی عرب بھی میدان میں آگیا، بڑا فیصلہ سُناتے ہوئے امت مسلمہ کو سرپرائز دے دیا

ریاض (نیوز ڈیسک ) سعودی عرب نے اماراتی طیاروں کو اسرائیل جانے کے لیے اپنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com