Breaking News
Home / انٹرٹینمنٹ / اگر مہوش حیات ایک ڈش ہوتی تو میں ۔۔۔۔۔ ہمایوں سعید نے حیران کن بات کہہ ڈالی

اگر مہوش حیات ایک ڈش ہوتی تو میں ۔۔۔۔۔ ہمایوں سعید نے حیران کن بات کہہ ڈالی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید کا پاکستان کی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی اداکارہ مہوش حیات سے متعلق کہنا ہے کہ اگر مہوش حیات کوئی کھانے والی غذا ہوتیں تو بریانی ہوتیں ۔ہمایوں سعید نے پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کے کوکنگ شو میں شرکت کی

جس میں دونوں فنکاروں نے مل کر خوب ساری دلچسپ یادیں تاز ہ کیں ، اس دوران ماہرہ نے ہمایوں کے ساتھ باتوں کےدوران اپنے مداحوں کو مزے مزے کے آملیٹ بھی بنانا سکھائے۔ماہرہ خان کی جانب سے ہمایوں سعید سے سوالات بھی کیے گئے جس کے ہمایوں نے حیرت انگیز جوابات دیئے ۔ماہرہ خان نے پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف فنکاروں سے متعلق ہمایوں سے سوالات کرتے ہوئے پوچھا کہ اگر عدنان صدیقی کوئی پاکستانی ڈش ہوتے تو وہ کونسی ڈش ہوتے ؟ جس پر ہمایوں کا جواب میں کہنا تھا کہ عدنان صدیقی اگر کوئی ڈش ہوتے تو وہ کریلے ہوتے ۔ہمایوں کا مزید کہنا تھا کہ ’ ایسے تو عدنان صدیقی بہت مزاحیہ انسان ہیں لیکن اُن میں ایک کرواہٹ بھی ہے ۔‘ماہرہ کی جانب سے مہوش کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ہمایوں کا کہنا تھا کہ مہوش حیات بریانی ہے ، ہمایو ں نے کہا کہ وہ اس لیے مہوش کو بریانی کہہ رہے ہیں کہ کیوں کہ مہوش بہت بریانی کھاتی ہیں ۔کوکنگ شو کے دوران ہمایوںسعید نے کہا کہ اگر ماہرہ کوئی ڈش ہوتی تو وہ آملیٹ ہوتی جبکہ ماہرہ خان کی جانب سے ہمایوں سعید کو نہاری سے تشبیہ دی جس پر دونوں ہی فنکار خوب ہنسے بھی ۔ماہرہ خان کی جانب سے دیگر فنکاروں سے متعلق بھی پوچھا گیا جس پر ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ عائزہ خان اگر کوئی ڈش ہوتی تو وہ پیزا ہوتیں اور انہوں نے فہد مصطفیٰ کو حلیم سے تشبیہ دی۔ہمایوں سعید کا خود سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر وہ کوئی پاکستانی ڈش ہوتے تو وہ کٹا کٹ ہوتے ۔

Share

About admin

Check Also

لاہور میں اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ایک لڑکی علی الصبح سینکڑوں مزدوروں کو گھر پر تیار کیا ہوا بہترین ناشتہ کرواتی ہے ؟ یہ لڑکی دراصل کس عظیم شخصیت کی بیٹی ہے ؟ ایک شاندار تحریر ملاحظہ کیجیے

لاہور (میڈیا نیوز ) امام احمد بن حنبلؓ نے کہا تھا:’’یہ جنازہ ہی ثابت کرے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com