Breaking News
Home / پاکستان / بریکنگ نیوز:منگل سے تمام سکول کھولنے کا اعلان کر دیا گیا

بریکنگ نیوز:منگل سے تمام سکول کھولنے کا اعلان کر دیا گیا

ووہان (ویب ڈیسک) چین کے شہر ووہان جہاں سے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کا آغاز ہوا تھا کے حکام نے آئندہ منگل سے تمام سکول کھولنے کا اعلان کر دیا۔ حکام کے مطابق شہر کے 2842 سکولوں میں 14 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں۔ حکام نے بچوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سکول جانے

اور آنے کے دوران ماسک لازماً پہنیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر سے حتی الوسع گریز کریں۔ہر سکول کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو غیر ضروری طور پر ایک جگہ جمع نہ ہونے دیں اور بچوں کی صحت کے حوالہ سے رپورٹس روزانہ کی بنیاد پر جمع کروائیں۔ حکام نے مزید ہدایت کی ہے کہ سکولوں میں ٖضروری ادویات اور طبی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور بچوں کو کورونا وائرس کی وبا کے حوالہ سے آگاہی دی جائے۔ حکام نے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی کسی ممکنہ نئی لہر کی صورت میں آن لائن کلاسز کے انتظامات بھی کئے جائیں۔

Share

About admin

Check Also

کیس کا ڈراپ سین کر دینے والی تفصیلات

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقہ کورنگی پولیس کی بڑی کامیابی ، زمان ٹاؤن تھانےکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com