Breaking News
Home / اہم خبریں / بریکنگ نیوز:پاکستانی روپے نے ڈالر کو بری طرح پٹخ دیا، کتنے روپے سستا ہو گیا ؟ پاکستانیوں کا سینہ چوڑا کر دینے والی خبر

بریکنگ نیوز:پاکستانی روپے نے ڈالر کو بری طرح پٹخ دیا، کتنے روپے سستا ہو گیا ؟ پاکستانیوں کا سینہ چوڑا کر دینے والی خبر

کراچی(ویب ڈیسک) کراچی میںبارش کے باعث مقامی کرنسی مارکیٹوں میں کرنسیوں کی لین دین بھی متاثر ہوئی اور جمعرات کو فوریکس ڈیلرز کی جانب سے نرخ ہی جاری نہیں کئے گئے جب کہ ایک روزہ وقفے کے بعد جمعہ کوفوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی

قیمت خرید 2روپے کی کمی سی166.40روپے اور قیمت فروخت 166.60روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید168.60روپے کی کمی سے 166.50روپے اور قیمت فروخت169روپے کی کمی سے 167روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 197.50روپے اور قیمت فروخت199.50روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے 220روپے اور قیمت فروخت 222روپے ہوگئی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں قطر نے پاکستان کو حفاظتی سامان عطیہ کردیا، سامان میں این 95 ماسک، ادویات، پلس آکسیمٹرز اور دیگر طبی اشیا شامل ہیں۔تفصیلات کے مطاب قطر نے پاکستان کو افغان مہاجرین کیلئے کوروناوائرس کا حفاظتی سامان کا عطیہ کردیا، قطری سفارتخانےمیں امدادی سامان حوالگی کی تقریب ہوئی، تقریب میں شہریار آفریدی، قطری سفیر شیخ سعود نے شرکت کی۔قطر کے سفیر شیخ سعود نے امدادی سامان شہریار آفریدی کے حوالے کیا ، سامان میں این 95 ماسک، ادویات، پلس آکسیمٹرز، دیگرطبی اشیا شامل ہیں۔تقریب سے خطاب میں چئیرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے کہا امداد سے افغان مہاجرین کوکوروناکیخلاف جنگ میں مدد ملے گی،وزیراعظم کے ویژن پرعملدرآمد سے کورونا کیخلاف کامیابی ملی۔شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پاک قطر دوستانہ تعلقات ہر گزرتے دن مستحکم ہو رہے ہیں، پاکستانی قوم امداد فراہمی پر امیر قطر، عوام کی مشکور ہے، امید ہےقطری سفیر تعلقات کے فروغ میں پل کا کردار ادا کریں گے۔انھوں نے کہا کہ بھارت میں جبر سےاقلیتوں کو ہندو بنایا جا رہا ہے، مودی سرکار اقلیتوں کو ہندو بنانے کیلئے بربریت کا نشانہ بنارہی ہے اور منظم منصوبے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے۔چئیرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا کہنا تھا کہ نہتےکشمیریوں کاماورائےعدالت قتل عام جاری ہے، ہندوتواحکمرانوں سےمسلمانوں سمیت کوئی اقلیت محفوظ نہیں، حریت قائدین گزشتہ کئی برسوں سے غیر قانونی قیدونظربندہیں ، بھارتی فورسز کشمیری خواتین کی عصمت دری میں ملوث ہیں۔قطری سفیر شیخ سعود نے کہا کہ قطر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، مستقبل میں پاک قطر تعلقات میں گرمجوشی آئے گی۔

Share

About admin

Check Also

اسرائیلی طیاروں کے گزرنے کا معاملہ! سعودی عرب بھی میدان میں آگیا، بڑا فیصلہ سُناتے ہوئے امت مسلمہ کو سرپرائز دے دیا

ریاض (نیوز ڈیسک ) سعودی عرب نے اماراتی طیاروں کو اسرائیل جانے کے لیے اپنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com