Breaking News
Home / پاکستان / بریکنگ نیوز: بے شمار نوکریوں کا اعلان۔!! چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ کا پاکستانیوں کو سرپرائز۔۔۔ آسامیوں کی تفصیلات اور شیڈول اس خبر میں

بریکنگ نیوز: بے شمار نوکریوں کا اعلان۔!! چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ کا پاکستانیوں کو سرپرائز۔۔۔ آسامیوں کی تفصیلات اور شیڈول اس خبر میں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معاون خصوصی و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ تھر کے بلاک ون کیلئے 1100 سے زائد روزگارکے مواقع دستیاب کردیئے گئے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معاون خصوصی و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے

مختلف شعبوں میں درخواست دینے کے طریقہ کار کااعلان کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ شنگھائی الیکٹرک کے تحت مختلف شعبوں میں روزگار کے یہ مواقع فراہم ہوں گے ،مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر روزگارکے مواقع فراہم ہوں گے ۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہاکہ مقامی و دیگر افرادان ویب سائٹس پر جاکر باضابطہ درخواست دیں۔ دوسری جانب اسلام آباد(پ ر ) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر عارف نظامی کی قیادت میں سی پی این ای کے وفد نے اسلام آباد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی جس میں آزادی صحافت کی صورتحال اور اخبارات کو درپیش مسائل اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات میں سی پیک پر پیشرفت سے آگاہ کیا اور کہا کہ زرعی معیشت میں آڑھتیوں کی وجہ سے اصل حقدار نقصان میں رہتے ہیں، اسی طرح میڈیا انڈسٹری میں بھی چند ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کی وجہ سے اخبارات و دیگر میڈیا کو شدید بحران کا سامنا کرناپڑا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بڑے میڈیا اداروں کیساتھ ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے مقامی میڈیا کو نظرانداز کرنے پر مبنی کوئی حکومتی پالیسی نہیں بلکہ ہم مقامی میڈیا کے مسائل پر ضرور توجہ دیں گے ۔ ملاقات میں اس پر اتفاق ہوا کہ سی پی این ای سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اشتہارات کی تقسیم سے متعلق منصفانہ اور شفاف نظام ترتیب دیا جائے گا۔ وفد میں سی پی این ای کے صدر عارف نظامی، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک، سردار خان نیازی، ارشاد احمد عارف، انور ساجدی، ڈاکٹر حافظ ثناء اللہ خان، ایاز خان، کاظم خان، اعجازالحق، طاہر فاروق، غلام نبی چانڈیو، عبدالرحمان منگریو اور یوسف نظامی شامل تھے ۔

Share

About admin

Check Also

کیس کا ڈراپ سین کر دینے والی تفصیلات

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقہ کورنگی پولیس کی بڑی کامیابی ، زمان ٹاؤن تھانےکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com