Breaking News
Home / پاکستان / بریکنگ نیوز: تیزبارشوں کا سلسلہ شروع ۔۔ یہ کب تک جاری رہنے کا امکان ہے؟محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا

بریکنگ نیوز: تیزبارشوں کا سلسلہ شروع ۔۔ یہ کب تک جاری رہنے کا امکان ہے؟محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا

کراچی(ویب ڈیسک )ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالقیوم بھٹو نے کہا ہے کراچی میں بدھ تک تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، شہر میں مشرق کی جانب بارش برسانے والے بادلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بحیرہ عرب سے ملنے والی نمی کے باعث مون سون سسٹم کو تقویت ملی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہاکہ رات میں گرج چمک کے ساتھ کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔ دوسری طرف سندھ اور وفاقی حکومت کے نمائندوں پر مشتمل کوآرڈی نیشن کمیٹی نے کراچی میں نالوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی میں نالوں پر قائم تجاوزات سے متعلق کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر تعلیم سعید غنی، وزیر بلدیات ناصر شاہ جب کہ وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر اسد عمر، علی زیدی، اور امین الحق اور شریک ہوئے۔اجلاس میں اسلام آباد سے ویڈیو لنک پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور سیکرٹری پلاننگ نے بھی شرکت کی۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں نالوں پر قائم تجاوزات کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نالوں پر ایسی تجاوزات جہاں پر رہائش نہیں ہے ان کو پیر سے ہٹایا جائے گا جبکہ جہاں لوگ رہائش پذیر ہیں ان کی متبادل رہائش کا بندوبست کیا جائے گا۔ میں اسلام آباد سے ویڈیو لنک پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور سیکرٹری پلاننگ نے بھی شرکت کی۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں نالوں پر قائم تجاوزات کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نالوں پر ایسی تجاوزات جہاں پر رہائش نہیں ہے ان کو پیر سے ہٹایا جائے گا جبکہ جہاں لوگ رہائش پذیر ہیں ان کی متبادل رہائش کا بندوبست کیا جائے گا۔

Share

About admin

Check Also

کیس کا ڈراپ سین کر دینے والی تفصیلات

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقہ کورنگی پولیس کی بڑی کامیابی ، زمان ٹاؤن تھانےکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com