Breaking News
Home / پاکستان / بریکنگ نیوز: دعائیں رنگ لائیں ۔۔۔ پاکستانی نوجوانوں کے لیے 10 لاکھ نوکریوں کا اعلان کردیا گیا

بریکنگ نیوز: دعائیں رنگ لائیں ۔۔۔ پاکستانی نوجوانوں کے لیے 10 لاکھ نوکریوں کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا، پروگرام سے رقم حاصل کرنیوالے نوجوانوں نے کاروباری سرگرمیاں شروع کردیں۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر اور معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے کہا

کہ کامیاب جوان پروگرام کیلئے حکومت ہر قسم کا مالی تعاون فراہم کرے گی، نوجوان اثاثہ ہیں، معیشت کا پہیہ رواں رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا، پروگرام سے رقم حاصل کرنیوالے نوجوانوں نے کاروباری سرگرمیاں شروع کردیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں نوجوانوں کوملکی تعمیروترقی میں شراکت داربنایاجائے، ٹائیگرزفورس کو ای گورننس سسٹم کے ذریعے میدان میں اتاراجائے گا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ میری تجویزہے کہ بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں، ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، ساری سیاسی جماعتیں اس میں اپنا اپنا امیدوار کھڑا کریں اور ایسی روایت پیدا کریں تاکہ الیکشن منصفانہ ہوں اور ظاہر بھی ہوں۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر مختلف مسلم لیگی رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔چودھری شجاعت نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ایک ایسا کوڈ آف کنڈکٹ بنائے کہ کوئی بھی ذاتی طور پر الیکشن پر اثر انداز نہ ہو اور ایسا الیکشن ہو جس کو عوام بھی تسلیم کریں اگر ایسا کلچر فروغ پا جائے تو اگلے آنے والے جنرل الیکشن میں آسانی ہو گی۔علاوہ ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حمد عبید ابراہیم سلیم الذھبی نے اسمبلی چیمبرمیں ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمیں متحدہ عرب امارات کے بھائیوں کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات پر فخر ہے۔دونوں ممالک کی دوستی لازوال ہے جسے ہمارے تاریخی، ثقافتی، ادبی، معاشی و اقتصادی تعلقات نے چار چاند لگا رکھے ہیں۔

Share

About admin

Check Also

کیس کا ڈراپ سین کر دینے والی تفصیلات

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقہ کورنگی پولیس کی بڑی کامیابی ، زمان ٹاؤن تھانےکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com