Breaking News
Home / پاکستان / بریکنگ نیوز: عوام کو ایک اور دھچکا۔۔!! یکم ستمبر سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں 15روز کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ، گائیڈ لائنز جاری

بریکنگ نیوز: عوام کو ایک اور دھچکا۔۔!! یکم ستمبر سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں 15روز کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ، گائیڈ لائنز جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت نے یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا، پٹرولیم ڈویژن نے اوگرا، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کو گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔ دستاویز کے مطابق پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کا تعین نئی پالیسی کے تحت کیا جائے گا،

دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین موجودہ طریقہ کار کے تحت ہوگا۔ پیٹرول و ڈیزل کی قیمت کا تعین خام تیل کی 14 روز کی قیمت کی اوسط نکال کر کیا جائے گا۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پی ایس او پیٹرول کی خریداری کیلئے طویل مدتی معاہدے کرے گا، پیٹرول و ڈیزل پر ٹیکسوں، لیویز کے ریٹس مروجہ شرح کے مطابق ہوں گے، تیل کی درآمد کے اخراجات کا تعین ہونےکے بعد آئندہ 15 روز میں شامل کیا جاسکے گا، ڈالر کی قدر کا تعین پی ایس او کیلئے دستیاب عبوری قیمت کے مطابق ہی کیا جائے گا، پی ایس او کے تیل درآمد کے اخراجات دستیاب نہ ہونے پرسابقہ ماہ کے ریٹس پر ہی قیمت کا تعین ہو گا۔پٹرول سے متعلق انتہائی اہم خبر سامنے آگئی جس کے تحت یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پٹرولیم ڈویژن نے اوگرا,آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کو گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ یکم ستمبر 2020 سے ہر 15 روز بعد قیمتوں کا تعین ہوگا جبکہ پیٹرول،ڈیزل کی قیمتوں کا تعین نئی پالیسی کے تحت کیا جائے گا۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین موجودہ طریقہ کار کے تحت ہوگا جبکہ پیٹرول،ڈیزل کی قیمت کا تعین خام تیل کی 14 روز کی قیمت کی اوسط نکال کر کیا جائے گا۔ دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ایس پیٹرول کی خریداری کیلئے طویل مدتی معاہدے کرے گا جبکہ پیٹرول ،ڈیزل پر ٹیکسوں,لیویز کے ریٹس مروجہ شرح کے مطابق ہوں گے۔ دستاویز کے مطابق تیل کی درآمد کے اخراجات کا تعین ہونےکے بعد آئندہ 15 روز میں شامل کیا جاسکے گا اور ڈالر کی قدر کا تعین پی ایس او کیلئے دستیاب عبوری قیمت کے مطابق ہی کیاجائے گا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ایس او کے تیل درآمد کے اخراجات دستیاب نہ ہونے پر سابقہ ماہ کے ریٹس پر ہی قیمت کا تعین ہوگا۔

Share

About admin

Check Also

کیس کا ڈراپ سین کر دینے والی تفصیلات

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقہ کورنگی پولیس کی بڑی کامیابی ، زمان ٹاؤن تھانےکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com