Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / تم اپنے کپڑے اتار سکتے ہو۔؟

تم اپنے کپڑے اتار سکتے ہو۔؟

ایک سبق آموز تحریر۔۔۔ اس نے سگریٹ کا ایک کش لگایا اور اپنی محبوبہ کی تصویر بٹوے سے نکال کر دوستوں کو دکھانے لگا اور بولا ۔۔۔!!چیک کر یار کیا کمال کا پیس ہے ۔۔! ہونٹ چیک کر یا ر کیسے ہیں ۔ بس ترے بھائی پر مرتی ہے ۔۔! ایک دوست بولا شادی کا ارادہ ہے ؟ تو وہ قہقہہ لگا کر بولا ابے نہیں یار ، یہ صرف ٹائم پاس ہے ۔

بس تھوڑا انجوائے کروں گا۔ مستی کروں گا اور پھر چھوڑ دوں گا ۔ میں گرائونڈ میں پاس ہی بیٹھا ان کی باتیں سن رہا تھا ۔ فوراً اٹھا اور ان کے پاس چلا گیا اور اس لڑکے سے بولا۔ ۔، کیا تم یہاں سب کے سامنے اپنے کپڑے اتار سکتے ہو ؟ تو ایک دم غصے میں بولا کہ جناب آپ کا دماغ خراب ہے کیا ؟میں پاگل ہوں جو سب کے سامنے بے لباس ہو جاؤں۔ تو میں بولا کہ تم ایک لڑکی کو سب کے سامنے بے لباس کر رہے ہو اس کا صرف یہ قصور ہے کہوہ تم سے محبت کر بیٹھی ہے یہ ٹھیک ہے کہ اس کی بھی غلطی ہے لیکن اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ تم اس کی عزت یوں سرعام دوستوں میں بیٹھ کر لوٹتے رہو۔ میں یہ کہہ کر وہاں سے پلٹ آیا اور گھر آتے ہوئے سوچتا رہا کہ ہم مرد کتنے عجیب ہوتے ہیں ۔۔ ۔عورت کی عزت اپنی نظر سے ہی لوٹ لیتے ہیں اور پھر بھی عورت کو قصور وار ٹھہراتے ہیں ، جس مرد کیلئے محبت صرف لباس اتارنے کا نام ہو تو اس کی نظر میں اس کی محبوبہ اور طوائف میں کوئی فرق نہیں اور ایسے مرد کبھی اچھے شوہر نہیں بن سکتے کیونکہ ۔۔۔! آپ بھی ذرا غور کریئے گا۔

Share

About admin

Check Also

وزیر کو کتوں کے آگے پھینگ دیا جائے

کسی زمانے میں ایک بادشاہ تھا جس نے دس جنگلی کتے پالے ہوئے تھے, اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com