Breaking News
Home / انٹرنیشنل / جمائما نے ایک بار پھر پاکستانیوں کے دِل جیت لیے! وزیر اعظم کی سابقہ اہلیہ کی تازہ ترین ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

جمائما نے ایک بار پھر پاکستانیوں کے دِل جیت لیے! وزیر اعظم کی سابقہ اہلیہ کی تازہ ترین ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

لاہور( نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اور پہلی اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کوئی بھی موقع ہو، پاکستانیوں کو دل جیتنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی،جمائما گولڈ سمتھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیز سے وائرل ہو رہی ہے جس نے ایک بار پھر سے پاکستانیوں کے دِل جیت لیے ہیں۔ تفصیلات کے

مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جمائما گولڈ سمتھ کو کچھ پاکستانی لنڈن کی سڑکوں پر دیکھتے ہی گھیر لیتے ہیں اور جمائما بھی انکے ساتھ ایسے گل مل جاتی ہیں جیسے انکا تعلق بھی پاکستان سے ہو ، پاکستان شہری جمائما گولڈ سمتھ کو مخاطب کرتے ہوئے سوال پوچھتے ہیں کہ کیا آپ کو پنجاب آتی ہے؟ جس کا جواب جمائما خان اردو میں دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ نہیں! مجھے پنجابی تو نہیں البتہی اردو آتی ہے جس پر سوال کرنے والے پاکستان بھی حیران رہ جاتے ہیں کہ جمائما کس طرح فرفر اردو بول رہی ہیں۔ جمائما کی اس ویڈیو کو معروف یوٹیو ب وی لاگر ملیحہ ہاشمی کی جانب سے بھی اپ لوڈ کیا گیا ہے ملیحہ ہاشمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’بہت ہی عمدہ! جمائما خان کو پہلی مرتبہ اردو بولتے سنا ہے، جمائما کبھی بھی پاکستانیوں کا دل جیتنا بند نہیں کر سکتیں ‘‘۔

Share

About admin

Check Also

معروف گلوکارہ برٹنی اسپیئرز اپنے والد کے خلاف عدالت پہنچ گئیں ۔۔۔ اپنے ہی باپ پر کیا شرمناک الزام عائد کر دیا؟ جان کر آپ بھی توبہ توبہ کر اٹھیں گے

واشنگٹن (ویب ڈیسک) معروف پاپ گلوکارہ، اداکارہ و پروڈیوسر 38 سالہ برٹنی اسپیئرز نے ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com