Breaking News
Home / پاکستان / حکمران جماعت پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق چھا گئے، ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

حکمران جماعت پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق چھا گئے، ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور گلوکار اور حکمران جماعت پی ٹی آئی کے رہنما ابرارالحق چھا گئے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا، اپنی خوبصورت آواز کی وجہ سے ان کو یوٹیوب کا سلور پلے بٹن مل گیا۔ چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (انجمن ہلال احمر پاکستان) ابرارالحق نے انسٹاگرام پر

اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہیں یوٹیوب کی جانب سے سلور بٹن سے نوازا گیا ہے۔گلوکار نے لکھا کہ ’الحمداللہ، آج میں نے یوٹیوب کی جانب سے سلور بٹن وصول کیا ہے۔‘ انہوں نے یوٹیون چینل سبسکرائب کرنے والے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انشاءاللہ یہ چینل انسانیت کی خدمت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ یوٹیوب کی جانب سے سلور پلے بٹن چینل بنانے والے کو اس وقت دیا جاتا ہے جب کوئی چینل ایک لاکھ سبسکرائبر کی حد کو عبور کرتا ہے اور گولڈن پلے بٹن اس وقت دیا جاتا ہے جب یوٹیوب پر چینل کے سبسکرائبرز کی حد 10 لاکھ سے تجاوز کرجائے۔ واضح رہے کہ ابرارالحق بھی عالمی وبا کورونا کا شکار ہوگئے تھے، انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا تھا کہ کورونا کا شکار ہونے کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ ابرارالحق کا کہنا تھا کہ کورونا کا شکار ہونے کے بعد بھی وہ بذریعہ انٹرنیٹ ہلال احمر پاکستان اور اپنی فلاحی تنظیم سہارا کی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے اپنے تمام مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کے لیے اور تمام افراد کے لیے صحت کی دعا کریں۔

Share

About admin

Check Also

کیس کا ڈراپ سین کر دینے والی تفصیلات

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقہ کورنگی پولیس کی بڑی کامیابی ، زمان ٹاؤن تھانےکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com