Breaking News
Home / پاکستان / فاطمہ سہیل جھوٹی ثابت ۔۔۔ محسن عباس سرخرو ہو کر سامنے آ گئے

فاطمہ سہیل جھوٹی ثابت ۔۔۔ محسن عباس سرخرو ہو کر سامنے آ گئے

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے سابق اہلیہ فاطمہ سہیل کی شکایت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے گرفتار کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔خیال رہے کہ گزشتہ برس فاطمہ سہیل نے سوشل میڈیا پر محسن عباس

پر تشدد کرنے کے الزامات لگائے تھے اور بعدازاں دونوں کی درمیان خلع ہوگئی تھی۔جس کے بعد گزشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے فاطمہ سہیل کی شکایت پر محسن عباس اور ماڈل نازش جہانگیر کو گرفتار کرلیا ہے۔اس کے ساتھ ہی اداکار کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل نے فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ میں محسن عباس اور نازش جہانگیر کی گرفتاری کی رپورٹ شیئر کی تھی۔انہوں نے لکھا تھا کہ مجھ سمیت میرے بیٹے کے ساتھ ناانصافی کے خلاف طویل جنگ کے بعد آخر کار ایف آئی اے نے محسن عباس اور ماڈل نازش جہانگیر کو قصور وار پایا۔فاطمہ سہیل نے مزید کہا کہ میرے خلاف جعلی ویڈیو اور پوسٹس گردش کرتی رہیں اور مجھے سوشل میڈیا پر ہراساں کیا گیا، میں طویل عرصے تک خاموش رہی کیونکہ عدالت میں کارروائی چل رہی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ایف آئی اے نے اس معاملے سے متعلق تفتیش کی اور میں پُرامید ہوں کہ مجھے جلد انصاف ملے گا۔اپنی پوسٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ میں آپ سب سے درخواست کرتی ہوں کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، دونوں کو کراچی میں واقع اپارٹمنٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ان کی اس پوسٹ پر کچھ صارفین نے محسن عباس پر الزام لگانے پر تنقید کی تو کچھ نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔صارفین کے کمنٹس کا جواب دیتے ہوئے فاطمہ سہیل نے یہ بھی کہا کہ پوچھ گچھ کا مطلب یا آپ کو نہیں پتا یا ان کو نہیں معلوم، گزشتہ روز پوچھ گچھ ہوئی رات کو چھوڑا، اب پیر منگل (24 اور 25 اگست) کو بھی ہے جیسے ہی ثبوت آئیں گے یہ لوگ اپنے انجام کو پہنچیں گے۔فاطمہ سہیل نے مزید کہا تھا کہ کچھ شواہد ایف آئی اے کے پاس ہیں جن کی بنیاد پر یہ گرفتار ہوئے۔محسن عباس اور نازش جہانگیر کا مؤقفدوسری جانب اداکار محسن عباس نے گزشتہ روز اور آج (22 اگست کو) انسٹاگرام پر 2 مختلف پوسٹس کی جن پر مداحوں نے ان سے گرفتاری کی خبروں سے متعلق دریافت کیا جس کی انہوں نے تردید کی۔اداکار کی انسٹا پوسٹ پر ایک صارف نے پوچھا کہ سنا ہے آپ جیل میں ہے جس پر محسن عباس نے کہا کہ ٹھیک سے پڑھیں جیل نہیں جم میں ہوں۔انہوں نے مختلف کمنٹس میں کہا کہ سابق اہلیہ سستی شہرت کے لیے ایسا کررہی ہیں۔گرفتاری کی خبریں پھیلانے سے متعلق صارف کے سوال پر محسن عباس نے کہا کہ کیونکہ لوگوں کے پاس کرنے کو کوئی کام نہیں ہے اور رشوت، سفارش، جھوٹ ان کا خاصا ہے۔ماڈل نازش جہانگیر نے بھی فاطمہ سہیل کی جانب سے دونوں کی گرفتاری کی پوسٹ کو جھوٹی خبر قرار دیا۔نازش جہانگیر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ شہرت حاصل کرنے کا ایک نیا طریقہ ہے، جھوٹ بولنے سے متعلق فاطمہ سہیل کے اعتماد کو مانتی ہوں۔

Share

About admin

Check Also

کیس کا ڈراپ سین کر دینے والی تفصیلات

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقہ کورنگی پولیس کی بڑی کامیابی ، زمان ٹاؤن تھانےکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com