Breaking News
Home / پاکستان / مٹھائیاں بانٹنے کا وقت آگیا۔۔!! پوری قوم خوشی سے نہال، بالاخر وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو خوشخبری سُنا دی

مٹھائیاں بانٹنے کا وقت آگیا۔۔!! پوری قوم خوشی سے نہال، بالاخر وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو خوشخبری سُنا دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماشاءاللہ پاکستان کی معیشت درست سمت پر ہے، پچھلے سال جولائی میں 613 ملین ڈالرز کے خسارے کے بعد صورتحال سنبھل گئی ہے،رواں سال جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 424 ملین ڈالرز سرپلس ہے۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کی معیشت،

ماشاءاللہ درست راہ پر گامزن ہے۔ جولائی 2019 میں 613 ملین ڈالرز اور جون 2020 میں 100 ملین ڈالرز کے خسارے کے بعد صورتحال سنبھل گئی ہے چنانچہ جولائی 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 424 ملین ڈالرز اضافی (سرپلس) جمع ہوچکے ہیں۔اسی طرح سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے جولائی 2020ء کے دوران بھیجی گئی ترسیلات زر میں سب سے زیادہ 36.5 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس دوران ترسیلات زر 2768.1 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ جولائی 2019ء میں 2027.9 ملین ڈالر وصول ہوئے تھے۔اس طرح پاکستان کی تاریخ میں کسی ایک ماہ کے دوران ترسیلات زر کی وصولی میں سب سے زیادہ 36.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جون کے مقابلہ میں جولائی 2020ء میں ترسیلات زر میں 12.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جون 2020ء میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 2366.3 ملین ڈالر پاکستان بھیجے تھے۔ جولائی 2020ء میں وصول ہونے والے ترسیلات زر میں سعودی عرب کا حصہ 29.7 فیصد، یو اے ای 19.4 فیصد رہا اور سعودی عرب سے 821.6 ملین ڈالر جبکہ یو اے ای سے 538.2 ملین ڈالر وصول ہوئے ہیں۔اسی طرح امریکہ س 9.1 فیصد 250.6 ملین ڈالر، برطانیہ 14.2 فیصد 393.9 ملین ڈالر اور دیگر خلیجی ممالک کا حصہ 10.7 فیصد 297 ملین ڈالر رہا ہے۔ مزید برآں ملائیشیا سے 0.8 فیصد 22.3 ملین ڈالر اور یورپی یونین سے 8.2 فیصد 227.6 ملین ڈالر اور دیگر ممالک سے 7.8 فیصد ترسیلات موصول ہوئی ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے حکومت کی ہدایت پر قانونی ذرائع سے پاکستان رقوم کی منتقلی کی حوصلہ افزائی کیلئے متعدد مراعات متعارف کرائی ہیں جس کے بعد قانونی طور پر بیرون ملک سے پاکستان پیسے بھجوانے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

Share

About admin

Check Also

کیس کا ڈراپ سین کر دینے والی تفصیلات

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقہ کورنگی پولیس کی بڑی کامیابی ، زمان ٹاؤن تھانےکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com