Breaking News
Home / پاکستان / وزیر خان کے بعد ایک اور مسجد میں ویڈیو کی ریکارڈنگ کاسٹ، مسجد کے اندر ہی ڈریسنگ روم بنا کر کیا شرمناک کام ہوتے رہے ؟ ویڈیو لیک ہوتے ہی پورے پاکستان میں کہرام مچ گیا

وزیر خان کے بعد ایک اور مسجد میں ویڈیو کی ریکارڈنگ کاسٹ، مسجد کے اندر ہی ڈریسنگ روم بنا کر کیا شرمناک کام ہوتے رہے ؟ ویڈیو لیک ہوتے ہی پورے پاکستان میں کہرام مچ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسجد وزیر خان کا معاملہ ابھی تک ٹھنڈا ہی نہ ہوا تھا کہ ایک اور مسجد میں ویڈیو ریکارڈنگ سامنے آگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی ایک اور مسجد میں ویڈیو ریکارڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائر ل ہورہی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاہور کے شاہی قلع میں موجود موتی مسجد میں نہ صرف ویڈیو ریکارڈ کی گئی بلکہ تمام کاسٹ کا ڈریسنگ روم بھیمسجد کے اندر ہی بنا دیا ۔تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی ٹھوس معلومات سامنے نہیں آسکیں کہ مسجد میں گانا ریکارڈ

کیا جارہا تھا یا پھر کسی ڈرامے کی ریکارڈنگ کی جارہی تھی ۔ یہاں یہ امر انتہائی افسوسنا ک ہے کہ مسجد وزیر خان معاملے سے ہم نے کوئی سبق حا صل نہیں کیا، ایک اور ویڈیو کی ریکارڈنگ کی اجازت دینا قابل افسوس ہے ۔ دوسری جانب محکمہ اوقاف کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے اجازت نامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاہور کی مسجد وزیر خان میں رقص کیا۔لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو محکمہ اوقاف نے فوری تحقیقات کا آغاز کر دیا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اب تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے اجازت نامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رقص کیا ہے۔ادھر ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس محکمہ اوقاف نے بھی اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں اداکاروں کی جانب سے خلاف ضابطہ ڈانس کی تصدیق کر دی ہے۔مسجد وزیر خان میں اداکاروں کے ڈانس کی ریکارڈنگ کے بعد محکمہ اوقاف نے صوبہ بھر کی تمام مساجد اور مزارات پر فلم اور ڈراموں کی ریکارڈنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ڈی جی محکمہ اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کے مطابق مسجد وزیر خان میں ڈانس کے ذمہ دار مینجر سمیت تین اہلکاروں کو معطل کر کے پیڈا ایکٹ کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔محکمہ اوقاف کے مطابق مساجد میں اب سے نکاح پڑھانے کی اجازت ہو گی ۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں اداکارہ صبا قمر اور اداکار بلال سعید کے البم کے ایک گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں فنکار لاہور کی مسجد وزیر خان میں موجود تھے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دونوں فنکاروں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور تھانہ اکبری گیٹ میں دفعہ 295 کے تحت دونوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا ہے۔

Share

About admin

Check Also

کیس کا ڈراپ سین کر دینے والی تفصیلات

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقہ کورنگی پولیس کی بڑی کامیابی ، زمان ٹاؤن تھانےکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com