Breaking News
Home / پاکستان / ٹرمپ کو منہ توڑ جواب! وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانیوں کا سینہ چوڑا کر دیا، مخالفین بھی داد دینے پر مجبور

ٹرمپ کو منہ توڑ جواب! وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانیوں کا سینہ چوڑا کر دیا، مخالفین بھی داد دینے پر مجبور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سینئر قانون دان بابر اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حکومت آئے یا جائے احتساب کے ایجنڈے سے پیچھے ہٹنے سے یکسر انکار کردیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بن کر پاکستان کیخلاف ٹوئٹ کیا تو وزیراعظم نے انہیں ٹوئٹ پر ہی بھرپور جواب دیا،

عمران خان کچھ چیزوں پر سمجھوتہ نہیں کرتے اسے لوگ غلطی کہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بابر اعوان نےنجی ٹی وی پروگرام میں کہا کہ عمران خان نے حکومت آئے یا جائے احتساب کے ایجنڈے سے پیچھے ہٹنے سے یکسر انکار کردیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بن کر پاکستان کیخلاف ٹوئٹ کیا تو وزیراعظم نے انہیں ٹوئٹ پر ہی بھرپور جواب دیا، عمران خان کچھ چیزوں پر سمجھوتہ نہیں کرتے اسے لوگ غلطی کہتے ہیں۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان بذا ت خود احتساب کے ادارے کے سامنے پیش ہوئے، سپریم کورٹ نے ایک سال تک جو سوال پوچھا عمران خان کے ماتھے پر کوئی شکن نہیں آئی، جمائما خان کو شاباش پیش کرنا چاہئے انہوں نے تمام دستاویز فراہم کیے، سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا ہے، بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف کلیم کرتے ہیں ملک کو ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے تو باہر کیوں بیٹھے ہیں، نواز شریف نے اپنے خلاف نئے ریفرنس میں پیش ہونے سے اب تک انکار کیا ہے، نواز شریف کی ضمانت پچھلے ریفرنس میں سزا کی معطلی کی ہے۔

Share

About admin

Check Also

کیس کا ڈراپ سین کر دینے والی تفصیلات

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقہ کورنگی پولیس کی بڑی کامیابی ، زمان ٹاؤن تھانےکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com