Breaking News
Home / کاروبار / ڈالر کی قیمت 171 روپے۔۔!! پاکستانیوں کے ہوش اُڑ گئے، اب تک کی سب سے بُری خبر

ڈالر کی قیمت 171 روپے۔۔!! پاکستانیوں کے ہوش اُڑ گئے، اب تک کی سب سے بُری خبر

کراچی(نیوز ڈیسک) اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی سال 2021 کے اختتام تک ڈالر کی قیمت 171 روپے تک پہنچ سکتی ہے جبکہ قرضوں کا جی ڈی پی سے تناسب بھی 91 فیصد سے تجاوز کر جائے گا۔ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی ایس این پی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ

مالی سال 21-2020 میں معاشی ترقی کی شرح 1 اعشاریہ 3 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح منفی اعشاریہ 4 فیصد رہی تھی۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کے 1 اعشاریہ 6 فیصد، تجارتی خسارہ جی ڈی پی کے 7 اعشاریہ 2 فیصد اور مہنگائی کی شرح جو گزشتہ سال 8 اعشاریہ 6 فیصد تھی رواں مالی سال کم ہوکر 6 اعشاریہ 5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مالی سال 21-2020 میں مالی خسارہ جی ڈی پی کے 8 اعشاریہ 2 فیصد جبکہ سرمایہ کاری جی ڈی پی کے 15 اعشاریہ 7 فیصد رہے گی ایس این پی کے مطابق رواں مالی سال روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلاماہ میں پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی ہوگئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے غیرملکی سرمایہ کاری کی ماہانہ رپورٹ جاری کردی ،رواں مالی سال کے پہلا ماہ جولائی میں پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی ،امریکی اوربرطانوی سرمایہ کاروں نے سٹاک مارکیٹ سے پیسہ نکال لیاجبکہ چینی سرمایہ کاری بڑھ گئی ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی سرمایہ کار3کروڑ94لاکھ ڈالراوربرطانوی سرمایہ کار2کروڑ18لاکھ ڈالر نکال لے گئے،جولائی میں سب سے زیادہ 2کروڑ71لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری چین کی طرف سے کی گئی ۔سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں نجی شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 4کروڑ11لاکھ ڈالر رہا،رپورٹ کے مطابق سرکاری شعبے میں سرمایہ کاری بڑھی جبکہ نجی شعبے میں کم ہو گئی۔جولائی 2020میں سرمایہ کاری کاحجم جولائی 2019سے6کروڑ38لاکھ ڈالر کم رہا،حکومتی بانڈز اور ٹی بلز میں 6کروڑ61لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ۔

Share

About admin

Check Also

اتنا سستا۔۔۔!!! سونے کی قیمتوں میں ایسی ویسی کمی ، سنار کی دکانوں پر رش لگ گیا

کراچی(ویب ڈیسک) انٹرنیشل صرافہ مارکیٹ کی طرح ملکی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com