Breaking News
Home / پاکستان / کان کھول کےسن لو ، عمران خان کے ساتھ کچھ بھی ہوا تو میں تم سب کو تباہ وبرباد کر دوں گا ۔۔۔دوٹوک اعلان کر دیا گیا

کان کھول کےسن لو ، عمران خان کے ساتھ کچھ بھی ہوا تو میں تم سب کو تباہ وبرباد کر دوں گا ۔۔۔دوٹوک اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت کو دو سال کا عرصہ مکمل ہو چکا ہے اس دوران حکومت کا متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم آہستہ آہستہ حالات بہتری کی جانب جا رہے ہیں عالمی سطح پر بھی پاکستان کا امیج بھی کافی بہتر ہوا تھا اور وزیر اعظم عمران خاں نے اپنا لوہا منوایا ہے۔

اس پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آٹا چینی سستے ہونے جا رہے ہیں، تمام ذخیرہ اندازوں کو تباہ کردیں گے۔راولپنڈی میں پوسٹ گریجویٹ کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کسی مشکل میں پھنس بھی گیا تو بھی این آر او نہیں دےگا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز شہبازشریف کو پھنسانے جارہی ہے، جو پتھر وہ اپنے ساتھ لائی تھی سب شہبازشریف کی سیاست کو پڑے ہیں۔شیخ رشید کاکہنا تھا کہ جو ٹی وی پر بول رہا ہے سب کے نیب میں کیس ہیں، انہوں نے بتایا کہ حکومت نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے اور وطن واپس لانے کیلئے عدالت جائے گی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ چائنا کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے جارہے ہیں، چائنا 40 سال کی لیز مانگ رہا ہے، ہم 20 سال کی لیزدینا چاہتے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ عثمان بزدار رہیں گے ان کے ساتھ کچھ نہیں ہوگا جبکہ آج کی میٹنگ میں چینی امپورٹ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ شیخ رشید نے پی پی چیئرمین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بچہ ہے، ابھی کچا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایل ون بہت بڑا پروجیکٹ ہے۔پوسٹ گریجویٹ کالج میں تقریب سے خطاب میں شیخ رشید احمد نے بتایا کہ 74 سال میں کینٹ کے علاقے میں یہ سویلین حکومت کا بنایا پہلا کالج ہے اور عمران خان کی حکومت کو کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے یہ کالج پنجاب حکومت کو منتقل کیا۔

Share

About admin

Check Also

کیس کا ڈراپ سین کر دینے والی تفصیلات

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقہ کورنگی پولیس کی بڑی کامیابی ، زمان ٹاؤن تھانےکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com