Breaking News
Home / پاکستان / کراچی : بارشیں رحمت کی بجائے زحمت بن گئیں۔۔۔۔ ملک میں کس چیز کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ؟ تازہ ترین خبر

کراچی : بارشیں رحمت کی بجائے زحمت بن گئیں۔۔۔۔ ملک میں کس چیز کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ؟ تازہ ترین خبر

کراچی (ویب ڈیسک)حالیہ بارشوں کے نتیجے میں پاکستان ریفائنری کی پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث پاکستان ریفائنری نے عارضی شٹ ڈاؤن کا خدشہ ظاہر کیاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریفائنری نے عارضی شٹ ڈاؤن کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے، کراچی میں شدید بارشوں سے ریفائنری کی پائپ لائن کو

بہت نقصان پہنچا ہے، اس سلسلے میں پاکستان ریفائنری کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج کو ایک خط بھی لکھا گیا ہے۔ترجمان پاکستان ریفائنری کے مطابق حالیہ بارشوں سے انٹر سٹی آئل پائپ لائن شدید متاثر ہو گئی ہے، جس سے کیماڑی ٹرمینل سے کورنگی کریک کو سپلائی رک گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ فی الوقت پائپ لائن کو ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جس کے بعد پائپ لائن کی بحالی کا ٹائم فریم دیا جا سکے گا۔پاکستان ریفائنری کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج کے جنرل منیجر کو لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ گزشتہ روز25اگست کو کراچی میں ہونے والی غیر معمولی تیز بارش سے پائلز برج کا ایک حصہ بہہ گیا ہے، جو کمپنی کی شہر کے اندر آئل پائپ لائن کو لے کر جاتا ہے، اور جو خام تیل اور پروڈکٹس کی ترسیل کے لیے کیماڑی ٹرمنل کو کورنگی کریک پر واقع ریفائنری سے جوڑتا ہے، واقعے میں مذکورہ پائپ لائنز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Share

About admin

Check Also

کیس کا ڈراپ سین کر دینے والی تفصیلات

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقہ کورنگی پولیس کی بڑی کامیابی ، زمان ٹاؤن تھانےکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com