Breaking News
Home / کھیل / کرکٹ شائقین کے کام کی خبر:بابر اعظم 50 سال کے دوران بطور بلے باز ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے شاندار اور مشکل ترین ریکارڈ بنانے والے دنیا کے واحد کرکٹر بن گئے

کرکٹ شائقین کے کام کی خبر:بابر اعظم 50 سال کے دوران بطور بلے باز ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے شاندار اور مشکل ترین ریکارڈ بنانے والے دنیا کے واحد کرکٹر بن گئے

لاہور (ویب ڈیسک)بابر اعظم 50 سال کے دوران ٹیم کی فتوحات میں 85 کی اوسط سے رنز بنانے والے دنیا کے واحد بلے باز، قومی ٹیم کے کپتان کی جانب سے 2049 رنز، 11 میں سے 9 سینچریاں ایسے میچز میں اسکور کی گئیں جن میں قومی ٹیم کو فتح حاصل ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی

ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان کے پاس ایک ایسا شاندار ریکارڈ ہے جو 50 سال کے دوران دنیا کا کوئی دوسرا بلے باز حاصل نہ کر سکا۔سری لنکن کرکٹ تجزیہ کار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بابر اعظم نے کیرئر کے آغاز سے آج تک ایک روزہ میچز میں 2049 ایسے رنز بنائے جو ٹیم کی فتح میں مددگار ثابت ہوئے۔ بابر اعظم کی جانب سے ٹیم کی فتوحات کیلئے 85 کی اوسط سے 2049 رنز اور 9 سینچریاں اسکور کی گئی ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ کی 50 سالہ تاریخ میں آج تک ایسا کوئی بلے باز نہیں آیا جس نے اتنی شاندار ایورج سے ٹیم کی فتوحات کیلئے رنز بنائے ہوں۔ ایسا شاندار ریکارڈ دیکھنے کے بعد یقینی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم کرکٹ کے بادشاہ ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلش بلے باز زیک کرالی پاکستانی باﺅلرز کیلئے ڈراﺅنا خواب بن گئے ہیں جنہوں نے یادگار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری سکور کی اور 267 رنز بنا کر میچ پر انگلینڈ کی گرفت بھی بے حد مضبوط کر دی ہے۔ دی روزباﺅل ساﺅتھمپٹن میں جاری میچ کے دوسرے روز زیک کرالی اور جوز بٹلر نے 332 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو کسی پاکستانی باﺅلر کی ایک نہ چلنے دی۔ دونوں نے پراعتماد کھیل پیش کرتے ہوئے

پانچویں وکٹ کی شراکت میں 359 رنز جوڑے اور مجموعی سکور 486 تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر زیک کرالی اسد شفیق کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں سٹمپ آﺅٹ ہو گئے، انہوں نے انتہائی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 267 رنز بنائے جبکہ جوز بٹلر نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا جنہوں نے 140 رنز بنا لئے ہیں اور بدستور کریز پر موجود ہیں۔ قبل ازیں میچ کے پہلے روز انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو صرف 12 کے مجموعی سکور پر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی کامیابی دلا دی اور روری برنز کو 6 کے انفرادی سکور پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ انگلینڈ کی دوسری وکٹ 73 کے مجموعی سکور پر گری اور ڈومینک سبلی 22 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ کپتان جو روٹ بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 29 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ ہوئے جبکہ 127 کے مجموعی سکور پر یاسر شاہ نے اولی پوپ کو کلین بولڈ کر دیا جنہوں نے صرف 3 رنز بنائے۔ زیک کرالی اور جوز بٹلر نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 202 رنز جڑے اور ٹیسٹ میچ پر اپنی ٹیم کی گرفت مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ زیک کرالی 171 رنز اور جوز بٹلر 87 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں جو میچ کے دوسرے روز نامکمل اننگز آگے بڑھائیں گے۔ کھیل کے پہلے روز پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 28 اوورز میں 107 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Share

About admin

Check Also

12 سے 18 نومبر تاریخ فائنل ۔۔۔ پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز کہاں کھیلے جائیں گے ؟ شائقین کے کام کی خبر آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے سبب پی ایس ایل 5 کے غیرمعینہ مدت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com