Breaking News
Home / کھیل / 12 سے 18 نومبر تاریخ فائنل ۔۔۔ پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز کہاں کھیلے جائیں گے ؟ شائقین کے کام کی خبر آ گئی

12 سے 18 نومبر تاریخ فائنل ۔۔۔ پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز کہاں کھیلے جائیں گے ؟ شائقین کے کام کی خبر آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے سبب پی ایس ایل 5 کے غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی ہونے والے 5 میچز اس سال نومبر کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 5 کا پلے آف مرحلہ کرونا وائرس کے سبب ملتوی کرنا پڑا تھا تاہم ملک میں کرونا وائرس کیسز

میں کمی آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ باقی میچز کو بائیو سیکیور ببل میں کروایا جاسکتا ہے اور یہ میچز کراچی میں کھیلے جاسکتے ہیں۔یہ میچز زمبابوے کے دورہ پاکستان اور ٹی 10 لیگ کے درمیان موجود ونڈو میں 12 اور 18 نومبر کے درمیان ہونے کا امکان ہے ۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کی پی ایس ایل کے لیے دستیابی پر سوالیہ نشان موجود ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ دوسرے ایشین ممالک کے کھلاڑیوں کی شمولیت کے بارے میں پر امید ہے۔حکومت کی اجازت کے بعد اگر حالات میں مزید بہتری آئی تو محدود تعداد میں شائقین کو سٹیڈیم کے اندر بھی جانے کی اجازت ہوگی ۔پی سی بی انتظامیہ کو ایونٹ سے قبل براڈ کاسٹروں اور پی ایس ایل فرنچائزز سے بھی اپنے اختلافات کو دور کرنے کی ضرورت ہے لیکن پی سی بی کو امید ہے کہ ان کا یہ مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔ میں کمی آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ باقی میچز کو بائیو سیکیور ببل میں کروایا جاسکتا ہے اور یہ میچز کراچی میں کھیلے جاسکتے ہیں۔یہ میچز زمبابوے کے دورہ پاکستان اور ٹی 10 لیگ کے درمیان موجود ونڈو میں 12 اور 18 نومبر کے درمیان ہونے کا امکان ہے ۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کی پی ایس ایل کے لیے دستیابی پر سوالیہ نشان موجود ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ دوسرے ایشین ممالک کے کھلاڑیوں کی شمولیت کے بارے میں پر امید ہے۔حکومت کی اجازت کے بعد اگر حالات میں مزید بہتری آئی تو محدود تعداد میں شائقین کو سٹیڈیم کے اندر بھی جانے کی اجازت ہوگی ۔پی سی بی انتظامیہ کو ایونٹ سے قبل براڈ کاسٹروں اور پی ایس ایل فرنچائزز سے بھی اپنے اختلافات کو دور کرنے کی ضرورت ہے لیکن پی سی بی کو امید ہے کہ ان کا یہ مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔

Share

About admin

Check Also

وہی رفتار۔۔ گیند پھینکنے کا وہی انداز ۔۔!! پاکستان کو ’نیا وسیم اکرم‘ مل گیا،پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والا نوجوان نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی

پشاور (نیوز ڈیسک ) دیر کے علاقے میں وسیم اکرم ثانی کی بازگشت سنائی دینے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com