Breaking News
Home / پاکستان / اگلے چند روز میں پاکستان کے کن شہروں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اگلے چند روز میں پاکستان کے کن شہروں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

قبل ازیں ہونے والی بارشوں نے ملک بھر کے متعدد علاقوں بالخصوص کراچی میں بہت زیادہ نقصان کیا ہے سارا کراچی پانی میں ڈوب گیا گندا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا تھا تاہم محکمہ موسمیات نے آج سےملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کر دی ہے۔

پیر سے بدھ کے دوران راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، میانوالی ، خوشاب ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔اگلے تین روز بلوچستان میں بھی بادل کھل کر برسنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مون سون کے 7 ویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔خیبرپختونخوا سمیت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں اگلے تین دنوں کے لیے ( اتوار سے منگل) اکثر مقامات پربارشوں کی پیشگوئی ہے جس کے باعث اربن فلڈنگ اور دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ داخل ہو رہا ہے جس کے باعث آج اتوار سے منگل کے دوران پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔ کراچی اور بلوچستان میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔موسلادھار بارش سے پیر اور منگل کے روز شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغيانی کا خدشہ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Sharing is caring!

Share

About admin

Check Also

کیس کا ڈراپ سین کر دینے والی تفصیلات

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقہ کورنگی پولیس کی بڑی کامیابی ، زمان ٹاؤن تھانےکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com