Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / بیوی کی پڑھائی پر 21لاکھ روپے خرچ کرنیوالے شوہر کیساتھ ہاتھ ہو گیا بیوی نے نیوزی لینڈ پہنچتے ہی ایسا چن چڑھا دیاکہ کسی کے وہم وگمان میں نہ تھا

بیوی کی پڑھائی پر 21لاکھ روپے خرچ کرنیوالے شوہر کیساتھ ہاتھ ہو گیا بیوی نے نیوزی لینڈ پہنچتے ہی ایسا چن چڑھا دیاکہ کسی کے وہم وگمان میں نہ تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)غیر ملکی کہلانے کی خواہشیں، آج بھی دنیاوی ثقافت میں بہت گہری ہیں اور بہت سے لوگ غیر ملکی شہریت حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن حربہ اختیار کرتے ہیں۔ بیرون ملک جانے کا سب سے عام طریقہ یہ ہے کہ بیرون ملک مقیم مرد یا عورت سے شادی کرلی جائے جس کے ذریعہ سے بیرون ملک کی شہریت حاصل کی جاتی ہے ۔

کچھ واقعات میں مقامی لوگ کسی شخص کو شہریت دینے کے لئے شادی کا معاہدہ کرتے ہیں، شہریت حاصل کرنے کے بعد ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر لی جاتی ہے۔ تاہم اس بار بھارت میں ایک خاتون نے بیرون ملک جانے کے لئے انوکھا حربہ استعمال کیا۔ منفرد واقعہ بھارتی ریاست بھٹنڈا کے گاوٴں مادی میں شوہر نے بیوی کو21 لاکھ روپے خرچ کرکے پڑھائی کے لئے نیوزی لینڈ بھیجا ، بیوی نے پہنچتے ہی شوہر کا نمبر بلا ک کر دیا۔ شوہر کی جانب سے شکایت درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ خاتون ناہینوالہ کی رہائشی ہے۔ داوندرکور کے ساتھ 9 اکتوبر 2017میں شادی ہوئی۔ میرا بھائی پہلے سے نیوزی لینڈ میں موجود تھا ۔ فروری 2019 میں بیوی کو بھی پڑھائی کے لئے بھیج دیا ۔تاہم نیوزی لینڈ پہنچ کر بیوی نے میرا نمبر بلاک کر دیا ۔ شوہر کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں موجود میرے بھائی نے جب خاتون سے رابطے کی کوشش کی تو اس نے ایک کیس دائر کرنے کا کہہ دیا اور بتایا کہ مجھے کوئی اور شخص پسند ہے۔ جس سے میں شادی کرنے جا رہی ہوں۔ متاثرہ شوہر کا کہنا ہے کہ یہ پلان میرے سسر کا ہے، اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Share

About admin

Check Also

وزیر کو کتوں کے آگے پھینگ دیا جائے

کسی زمانے میں ایک بادشاہ تھا جس نے دس جنگلی کتے پالے ہوئے تھے, اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com