Breaking News
Home / انٹرنیشنل / حضرت محمدﷺ کے خلاف اشاعت تم لوگوں کی نسل در نسل بھگتیں گی۔۔۔ حکومت نے فرانسیسی جریدے کے لیے بڑے خطرے کی گھنٹی بجا دی

حضرت محمدﷺ کے خلاف اشاعت تم لوگوں کی نسل در نسل بھگتیں گی۔۔۔ حکومت نے فرانسیسی جریدے کے لیے بڑے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور(ویب ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کا مطلب دوسرےمذاہب اورعقائد کی توہین ہرگزنہیں،ایک دفعہ پھر فرانسیسی جریدےنےدوارب مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی کوشش کی،خاتم النبین حضرت محمدﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے عالمی امن کو خطرے میں ڈالا گیا۔وزیر اطلاعات پنجاب

فیاض الحسن چوہان کا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ ایک دفعہ پھر فرانسیسی جریدے نے 2 ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی کوشش کی ہے،خاتم النبین حضرت محمدﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے عالمی امن کو خطرے میں ڈالا گیا ہے،پاکستان اس شرمناک حرکت کی شدید مذمت کرتا ہے،آزادی اظہار رائے کا مطلب دوسرے مذاہب اور عقائد کی توہین ہرگز نہیں، اسلام اپنے پیروکاروں کو تمام مذاہب، عقائد، انبیا اور الہامی کتب کے احترام کی تلقین کرتا ہے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان نےجنرل اسمبلی سےخطاب میں بین المذاہب ہم آہنگی پرزوردیا جبکہ دنیاکواسلاموفوبیا اور نسل پرستی سےبچنے کی تلقین کی،عمران خان مغرب میں اسلاموفوبیا کے خاتمے کے حوالے اسلامی دنیا کو لیڈ کر رہے ہیں،اسلامی اخلاقی تعلیمات کے پرچار سے دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی کیلئے 1100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کسی بھی مسئلے سے نمٹنے کیلئے کوآرڈی نیشن ضروری ہے، شہر قائد کے مسائل کے حل کیلئے عملدرآمد کمیٹی بنائی ہے، تمام فیصلے صوبائی رابطہ عملدرآمد کمیٹی کے فورم پر ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، کراچی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کریں گے، کراچی میں بارشوں سے تباہی مچ گئی، بارشوں سے پہلے کورونا کا چیلنج تھا، کورونا وائرس کے حوالے مرحلہ بہت مشکل تھا، کورونا سے نمٹنے کیلئے ہم نے کمیٹی بنائی، ٹڈی دل کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے بھی کمیٹی تشکیل دی گئی، بارشوں سے بلوچستان اور دیگر اضلاع متاثر ہوئے، سیلاب نے بلوچستان، اندرون سندھ اور سوات میں تباہی مچائی۔عمران خان کا کہنا تھا کراچی کے لوگوں نے مشکل وقت کا سامنا کیا، کراچی والوں کیلئے پینے کا پانی بڑا مسئلہ ہے، نالے، نکاسی آب، بے گھر افراد، سالڈویسٹ کے مسائل ہیں، شہر قائد میں ٹرانسپورٹ کے ساتھ سڑکوں کا بھی مسئلہ ہے، این ڈی ایم اے نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ کر رہی ہے، کراچی کی سڑکیں اور دیگر انفرا اسٹرکچر کا مسئلہ حل کرنا ضروری ہے، کراچی سرکلر ریلوے بھی مکمل کریں گے۔

Share

About admin

Check Also

بریکنگ نیوز: طیب ادرگان ایک بار پھر بازی لے گئے۔۔!! فرانس سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ایسا کام کر ڈالا کہ پوری اُمت مسلمہ لے دل جیت لیے

انقرہ (ویب ڈیسک) طیب ادرگان ایک بار پھر بازی لے گئے۔۔!! فرانس سے گستاخانہ خاکوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com