Breaking News
Home / پاکستان / حکو مت کا پاکستانیوں کے لیے بڑا سرپرائز۔۔۔!!! پٹرولیم کی قیمتوں میں کتنی کمی کا اعلان کر دیا ؟ نوٹیفیکیشن جاری

حکو مت کا پاکستانیوں کے لیے بڑا سرپرائز۔۔۔!!! پٹرولیم کی قیمتوں میں کتنی کمی کا اعلان کر دیا ؟ نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا معاملہ، حکومت نے عوام کو مزید ریلیف دینے کا اعلان کر دیا، 15 دن بعد قیمتوں میں اضافے کی بجائے ماہ ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی، وزارت خزانہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے

اعلان کیا ہے کہ ماہ ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قیمتوں میں اضافے کے لئے ارسال کی گئی اوگرا کی سمری مسترد کر دی تھی۔ حکومت کو ماہ ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات میں 9روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری موصول ہوئی تھی جسے وزیراعظم عمران خان نے مسترد کر دیا۔وزیراعظم کے فیصلے کے بعد وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ 15 دن بعد قیمتوں میں کمی کرنے کی بجائے ماہ ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات موجودہ قیمتوں پر ہی دستیاب ہوں گی۔ واضح رہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 9.71 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 9.50 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عوام کو دیے گئے ریلیف کی وجہ سے حکومت پر 17 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ ملک کے موجودہ حالات خاص کر کراچی اور دیگر علاقوں میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Share

About admin

Check Also

کیس کا ڈراپ سین کر دینے والی تفصیلات

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقہ کورنگی پولیس کی بڑی کامیابی ، زمان ٹاؤن تھانےکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com