Breaking News
Home / انٹرنیشنل / رخصتی سے چند گھنٹے قبل ہی دُلہن کا انتقال

رخصتی سے چند گھنٹے قبل ہی دُلہن کا انتقال

قاہرہ (ویب ڈیسک) شادی کی ایک تقریب اس وقت اچانک ماتم میں بدل گئی جب رخصتی سے چند گھنٹے قبل دلہن حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ مصر کی القلیوبیہ گورنری کے نوحی علاقے اکیاد دجھوی میں پیش آیا۔ 21سالہ اسرا محمد کی منگل کے روز مہندی کی رسم ادا کی گئی،

جہاں اس کے اقارب کی بڑی تعداد اس خوشی میں شریک تھی۔ اگلے روز اس کی رخصتی تھی مگر اچانک حرکت قلب بند ہونے سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ دوسری جانب دلہا احمد محمد غالی نے بتایا کہ ہم شادی کی تقریب میں مصروف تھے کہ اسرا کی دادی کا پیغام ملا کہ اسرا بے ہوش ہو کر گرپڑی ہیں۔ اسے اٹھا کر اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ دم توڑ چکی تھی۔ اسرا اور احمد غالی کا نکاح رواں سال مارچ میں ہوچکا تھا اور والدین کی طرف سے اسرا کے جہیز کا سامان اس کے گھر پہنچا دیا گیا تھا۔ اب اس کی رخصتی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک وہ اس دار فانی سے ہمیشہ کے لیے رخصت ہو گئی۔ واقعے پر دونوں خاندانوں میں خوشی ماتم میں بدل گئی۔ سوشل میڈیا پر خبر کے وائرل ہونے کے بعد شہریوں نے اس پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اسے جنگ کی دلہن کا لقب دیا گیا ہے۔

Share

About admin

Check Also

معروف گلوکارہ برٹنی اسپیئرز اپنے والد کے خلاف عدالت پہنچ گئیں ۔۔۔ اپنے ہی باپ پر کیا شرمناک الزام عائد کر دیا؟ جان کر آپ بھی توبہ توبہ کر اٹھیں گے

واشنگٹن (ویب ڈیسک) معروف پاپ گلوکارہ، اداکارہ و پروڈیوسر 38 سالہ برٹنی اسپیئرز نے ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com