Breaking News
Home / Other / سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے تانے بانے اداکارہ سارہ علی خان سے جا ملے ۔۔۔ وہ سارہ علی خان کوپرپوز کرنے والے تھے لیکن پھر اچانک ۔۔۔ ” کیس میں نیا موڑ

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے تانے بانے اداکارہ سارہ علی خان سے جا ملے ۔۔۔ وہ سارہ علی خان کوپرپوز کرنے والے تھے لیکن پھر اچانک ۔۔۔ ” کیس میں نیا موڑ

ممبئی (ویب ڈیسک) آنجہانی بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے فارم ہاؤس کے کیئر ٹیکر نے انکشاف کیا ہے کہ آنجہانی اداکار سارہ علی خان کو پرپوز کرنا چاہتے تھے۔فارم ہاؤس کیئر ٹیکر رئیس کے مطابق سشانت اور سارہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے، دونوں اکثر فارم ہاؤس پر آتے اور کئی کئی دن رہتے تھے۔ دونوں جب تھائی لینڈ کے دورے سے

واپس آئے تب بھی سیدھا فارم ہاؤس پر ہی آئے تھے۔رئیس کے مطابق سارہ علی خان پہلی بار 2018 میں فارم ہاؤس پر آئیں، ان کا رویہ بہت ہی اچھا ہوتا تھا، وہ مجھے رئیس بھائی اور کام کرنے والی آنٹی کو موسی کہہ کر بلاتی تھیں۔ سشانت انہیں کیرالہ کے دورے کے دوران پرپوز کرنے والے تھے۔فارم ہاؤس کیئر ٹیکر کے مطابق سشانت اور سارہ کا کیرالہ کا دورہ منسوخ ہوگیا جس کے بعد یہ خبریں آئیں کہ دونوں کا بریک اپ ہوگیا ہے۔ یہ فروری 2019 کا واقعہ ہے اور اس کے بعد سارہ علی خان دوبارہ کبھی فارم ہاؤس پر نہیں آئیں۔

Share

About admin

Check Also

مشروط طلاق

ایک شخص کسی بات پر اپنی بیوی سے ناراض ہوا اور قسم کھا کر کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com