Breaking News
Home / اہم خبریں / صرف کراچی ہی نہیں بلکہ پورا صوبہ فوج کے حوالے، آرمی چیف آج ہنگامی بنیادوں پر کراچی کیوں پہنچے؟ کامران خان نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

صرف کراچی ہی نہیں بلکہ پورا صوبہ فوج کے حوالے، آرمی چیف آج ہنگامی بنیادوں پر کراچی کیوں پہنچے؟ کامران خان نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

اسلام آباد( ویب ڈیسک) سینئر اینکر پرسن اور صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے لئےفیصلے گھڑی آن پہنچی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ہنگامی دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں اس کے ساتھ فیصلوں پر عملدرآمد شروع ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر

 

پر اپنے ایک پیغام میں اینکر پرسن کامران خانن کا کہنا تھا کہ ’’کراچی کے لئےفیصلے گھڑی آن پہنچی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کل صبح ہنگامی دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں اس کے ساتھ فیصلوں پر عملدرآمد شروع ہوگا جو وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں سلامتی کے اداروں کے سربراہان نے آج کئے سندھ حکومت نظام میں شامل ہوگی لیکن منتظم فوج ہوگی‘‘۔

 

کامران خان مسلسل کراچی کی حالتِ زار پر آواز اُٹھا رہے ہیں، اپنے ایک اور پیغام میں کامران خان کا کہنا تھا کہ ’’درددمندانہ گزارش وزیر اعظم عمران خان جنرل قمر جاوید باجوہ بلاول بھٹو مراد علی شاہ زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھیں کراچی کے بھوسے میں چنگاریاں دیکھیں پڑھے لکھے لوگوں کا گھروں سے نکلنا نعرے لگانا بڑی آگ کی ابتدا ہے کراچی بھر میں پھیل جائے گی کراچی کو فوج وفاق سندھ حکومت ملکر بچائیں‘‘۔

ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’یقیناً جمعہ سے وزیر اعلی مراد علی شاہ سعید غنی مرتضی وہاب نے کراچی کے آنسو پونچھنے کی ہر ممکن کوشش کی لوگوں کی تکلیفیں سمیٹتے نظر آئے 12 سال جو ہوا سو ہوا مراد علی شاہ آئندہ کے لئے ایسے ہی کمر بستہ ہو جائیں شاید آپکا ہم سب کا کراچی بدل جائے شکریہ سعید بھائی مرتضی بھائی شاہ صاحب‘‘

 

Share

About admin

Check Also

اسرائیلی طیاروں کے گزرنے کا معاملہ! سعودی عرب بھی میدان میں آگیا، بڑا فیصلہ سُناتے ہوئے امت مسلمہ کو سرپرائز دے دیا

ریاض (نیوز ڈیسک ) سعودی عرب نے اماراتی طیاروں کو اسرائیل جانے کے لیے اپنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com