Breaking News
Home / پاکستان / قسمت بدلنے کا وقت ۔۔۔ وزیر اعظم نے کاروباری طبقے کو بڑی خوشخبری سنا دی

قسمت بدلنے کا وقت ۔۔۔ وزیر اعظم نے کاروباری طبقے کو بڑی خوشخبری سنا دی

کراچی(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کاروباری طبقہ ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے،حکومت کا فرض ہے کہ ان کو تمام سہولیات فراہم کرے،کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے تاجر اورکاروباری طبقے کے وفد نےکراچی

 

میں ملاقات کی،ملاقات میں وفاقی وزراء اسد عمر، شبلی فراز، علی زیدی ، فیصل واوڈا، گورنر سندھ عمران اسماعیل, مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر بھی موجوتھے،کاروباری وفد میں آصف اکرام، نجیب بلگموالا، اعظم فاروق، بشیر علی محمد، فیصل مقبول شیخ، طارق شفیع اور محمد علی تابا شامل تھے،وفد نے وزیر اعظم کو کوویڈ وبا کے حوالے سے کامیابی حکمت عملی پر مبارکباد دی اور کاروباری طبقے کو مراعات فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ کاروباری طبقہ ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور حکومت کا فرض ہے کہ ان کو تمام سہولیات فراہم کرے،کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کے کوویڈ وبا سے نمٹنے کے لیے مربوط پالیسی اختیار کی گئی جس میں بیماری سے عوام کا تحفظ اور ساتھ ساتھ معیشت کے پہیے کی روانی کو یقینی بنانا ضروری تھا۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ تعمیرات اور اس سے منسلک شعبوں کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، حکومت کا مقصد کاروبار اورسرمایہ کاری کے نظام میں آٹومیشن لانا ہے جس کی بدولت کاروباری حضرات کو کم سے کم وقت میں اور شفاف طریقے سے کاروبار کرنا ممکن ہو سکے گا۔ وفد نے وزیر اعظم کو برآمدات کے فروغ, ٹیکس اصلاحات، کے لیے اہم تجاویز پیش کیں۔ حکومت کا مقصد کاروبار اورسرمایہ کاری کے نظام میں آٹومیشن لانا ہے جس کی بدولت کاروباری حضرات کو کم سے کم وقت میں اور شفاف طریقے سے کاروبار کرنا ممکن ہو سکے گا۔ وفد نے وزیر اعظم کو برآمدات کے فروغ, ٹیکس اصلاحات، کے لیے اہم تجاویز پیش کیں۔

Share

About admin

Check Also

جو کہا کر دکھایا۔۔۔ پٹرول مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ، بڑی کارروائی ڈال دی گئی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں پمپس پر پیٹرول کم دینا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com