Breaking News
Home / Other / مشروط طلاق

مشروط طلاق

ایک شخص کسی بات پر اپنی بیوی سے ناراض ہوا اور قسم کھا کر کہا کہ ’’جب تک تو مجھ سے نہ بولے گی میں تجھ سے کبھی نہ بولوں گا. ‘‘عورت تند مزاج تھی اس نے بھی قسم کھا لی اور وہی الفاظ دہرائے جو شوہر نے کہے تھے. اس وقت غصہ میں کچھ نہ سوجھا مگر پھر خیال آیا تو دونوں کو نہایت افسوس ہوا. شوہر مایوس ہو کر امام ابو حنیفہؒ کی خدمت میں حاضرہوا کہ آپ کوئی تدبیر بتائیے. امام صاحبؒ نے فرمایا ’’ جاؤ شوق سےباتیں کروکسی پر کفارہ نہیں ہے.سفیان ثوریؒ کو معلوم ہوا تو نہایت برہم ہوئے اور امام ابو حنیفہؒ سے جا کر کہا آپ لوگوں کو غلط مسئلے بتا دیا کر تے ہیں.

 

امام صاحبؒ سفیان ثوریؒ کی طرف مخاطب ہوئے اور فرمایا ’’جب عورت نے شوہر کو مخاطب کر کے قسم کے الفاظ کہے تو عورت کی طرف سے بولنے کی ابتدا ہو چکی، پھر قسم کہاں باقی رہی؟ ‘‘ سفیان ثوریؒ نے کہا ’’ حقیقت میں آپ کو جو بات وقت پر سوجھ جاتی ہے ہم لوگوں کا وہاں تک خیال بھی نہیں پہنچتا.

Share

About admin

Check Also

انتظار کی گھڑیاں ختم ۔ ۔۔!!! کورونا وائرس کے باعث بند سکولز 6ماہ بعد دوبارہ کھل گئے، والدین اور اساتذہ کو بچوں کے حوالےسے کیا بڑا حکم جاری کر دیا گیا؟ جانئے

برلن(ویب ڈیسک) یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث لگ بھگ چھ ماہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com