Breaking News
Home / پاکستان / نیا پاکستان بن گیا ۔۔۔!!!دو سال میں ایوانِ وزیرِ اعلیٰ کے اخراجات میں کتنی کمی کی گئی؟ اعدادوشمار جاری ، جان کر آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ پائیں گے

نیا پاکستان بن گیا ۔۔۔!!!دو سال میں ایوانِ وزیرِ اعلیٰ کے اخراجات میں کتنی کمی کی گئی؟ اعدادوشمار جاری ، جان کر آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ پائیں گے

لاہور (ویب ڈیسک)وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلی پنجاب کی قیادت میں بزدار حکومت کفایت شعاری کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے، گزشتہ دو سال میں ایوانِ وزیرِ اعلی کے اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی۔وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 2017-18

میں ملازمین کی تنخواہوں کے علاوہ سی ایم سیکریٹریٹ کے کل اخراجات 238 ملین تھے، بزدار حکومت 2019-20 میں یہ اخراجات 37 فیصد کمی کے ساتھ 150.52 ملین پر لے آئی، پہلے دو سال میں سی ایم آفس تحائف اور تفریح کی مد میں 56 فیصد کمی کی گئی، 2017-18 میں یہ اخراجات 89.9 ملین تھے، 2019-20 میں 39.99 فیصد ہو گئے، گاڑیوں کی مرمت کی مد میں گزشتہ دو سال میں بزدار حکومت نے 53 فیصد بچت کی۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلی عثمان بزدار نے سی ایم آفس کے سیکیورٹی اخراجات کی مد میں 85 فیصد کمی کی، حکومت ملکی خزانے کی امین ہے، ہر صورت بچت کی جائے گی، گزشتہ ادوار میں سی ایم آفس کو ذاتی ملازمین کے ذریعے منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا گیا، پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے ایوانِ وزیرِ اعلی کا تقدس بحال کیا۔

Share

About admin

Check Also

کیس کا ڈراپ سین کر دینے والی تفصیلات

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقہ کورنگی پولیس کی بڑی کامیابی ، زمان ٹاؤن تھانےکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com