Breaking News
Home / آرٹیکلز / پاکستانی نوجوان نے سنت رسولﷺ پر عمل کرتے ہوئے کس سے شادی کر لی ؟ ناقابل یقین تفصیلات جان کر آپ بھی سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

پاکستانی نوجوان نے سنت رسولﷺ پر عمل کرتے ہوئے کس سے شادی کر لی ؟ ناقابل یقین تفصیلات جان کر آپ بھی سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

لاہور(ویب ڈیسک) شادی کے لیے پرفیکٹ میچ تلاش کرنے کی روایت ہے مگر روایت شکن بھی اس دنیا میں رہتے ہیں۔ اس شہباز نامی نوجوان کا تعلق بھی اسی روایت شکن قبیلے سے ہے جس نے خود سے 10سال بڑی، 3بیٹیوں کی طلاق یافتہ ماں کے ساتھ شادی کرکے ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔

ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس خاتون کے پہلے شوہر کو اس کے شادی سے پہلے کسی مرد کے ساتھ تعلق کا علم ہو گیا تھا جس پر اس نے اسے طلاق دے دی تھی۔ یہ بات شہباز کے علم میں بھی تھی لیکن اس نے اسے بھی درخوراعتناءنہیں سمجھا اور اس خاتون کو اپنا لیا۔رپورٹ کے مطابق جب شہباز سے ایسی خاتون سے شادی کرنے کے متعلق پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ ”یہ شادی کرکے میں نے سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کیا ہے۔“ شہباز کی اس شادی کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگ اس کے جذبے کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں کہ اس خوبصورت نوجوان نے ایک خاتون اور اس کی تین بچیوں کو سہارا دے کر جو نیک عمل کیا ہے اس کی مثال آج کے دور میں کم ہی ملتی ہے۔

Share

About admin

Check Also

غربت کا وقت کاٹنا بڑا دشوار ہوتا ہے

سبحان اللہ ۔۔۔۔ یہ بہت پرانے زمانے کی بات ہے۔ ویسے پرانا زمانہ تھا ،بڑی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com