Breaking News
Home / پاکستان / پاک چین دوستی نے شاندار سنگ میل عبور کرلیا۔۔!! جدید ایٹمی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ، پوری دنیا میں دھوم مچ گئی

پاک چین دوستی نے شاندار سنگ میل عبور کرلیا۔۔!! جدید ایٹمی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ، پوری دنیا میں دھوم مچ گئی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں چینی جوہری ٹیکنالوجی ہوالانگ وون کے استعمال سے بنائے گئے پہلے یونٹ کا ہاٹ فنکشنل ٹیسٹ کام یاب ہوگیا۔ سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی نیوکلیئر پاؤر پلانٹ کے K2یونٹ میں چین کی بنائی گئی

ہوالانگ وون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ چین سے باہر پہلا ایسا یونٹ ہے جس میں اس ٹٰیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ کمپنی نے مذکورہ یونٹ میں ہاٹ فنکشنل ٹیسٹس کام یاب ہونے کا اعلان کیا ہے۔ چینی نشریاتی ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی رپوٹ میں مزید بتایا کہ اس کام یابی سے جوہری توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں جوہری ایندھن کی لوڈنگ اور پاور جنریشن کے گرڈ سے منسلک ہونے جیسے مراحل میں انتہائی اہم پیش رفت ہوگی۔ واضح رہے کہ ہوالانگ وون ٹٰیکنالوجی جسے HPR1000بھی کہا جاتا ہے تھرڈ جنریشن نیوکلیئر پاور ڈیزائن میں سے ایک ہے جسے نیوکلیئر پاؤر مارکیٹ میں سب سے زیادہ قبولیت حاصل ہے۔ اس وقت دنیا میں چین سے باہر چھ مقامات پر پلانٹس میں یہ ٹیکنالوجی استعمال ہورہی ہے۔

Share

About admin

Check Also

جو کہا کر دکھایا۔۔۔ پٹرول مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ، بڑی کارروائی ڈال دی گئی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں پمپس پر پیٹرول کم دینا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com