Breaking News
Home / پاکستان / کراچی کا نقشہ مکمل طور پر بدلنے کی تیاریاں۔۔۔!!! ساڑھے 400 ارب روپے کی لاگت سے کونسے بڑے منصوبوں کا پلان تیار کر لیا گیا؟ جان کر آپ بھی نئے پاکستان کا نعرہ لگا دیں گے

کراچی کا نقشہ مکمل طور پر بدلنے کی تیاریاں۔۔۔!!! ساڑھے 400 ارب روپے کی لاگت سے کونسے بڑے منصوبوں کا پلان تیار کر لیا گیا؟ جان کر آپ بھی نئے پاکستان کا نعرہ لگا دیں گے

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی ٹرانسفارمیشن پلان تحت ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ ذرائع منصوبہ بندی ڈویژن کے مطابق کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں 802 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔ اس کے لیے 723 ارب 25 کروڑ روپے درکار ہوں گے۔کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے منصوبوں کے لیے رواں سال کے بجٹ

صرف 32 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ذرائع منصوبہ بندی ڈویژن کے مطابق کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے منصوبوں پر اب تک 47 ارب 18 کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں۔پلان کے تحت ماس ٹرانزٹ سسٹم کے چھ منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔ماس ٹرانزٹ سسٹم کے 447 ارب 43 کروڑ روپے کے منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔300 ارب روپے مالیت کا کراچی سرکلر ریلوے پراجیکٹ ٹرانسفارمیشن پلان میں شامل ہے ۔ذرائع کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے کے لیے 250 ارب روپے چینی حکومت فراہم کرے گی۔سندھ حکومت کراچی سرکلر ریلوے کے لیے 50 ارب روپے فراہم کرے گی۔سیوریج کے 8 منصوبوں کا تخمینہ 162 ارب 60 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، ذرائع منصوبہ بندی ڈویڑن کا کہناہے کہ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے چار منصوبوں کی لاگت کا تخمینہ 14 ارب 86 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔واٹر ڈرینز کے دو منصوبوں کی لاگت کا تخمینہ 4 ارب 70 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کا تخمینہ 62 ارب 30 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

Share

About admin

Check Also

کیس کا ڈراپ سین کر دینے والی تفصیلات

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقہ کورنگی پولیس کی بڑی کامیابی ، زمان ٹاؤن تھانےکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares

Powered by themekiller.com