Breaking News
Home / پاکستان / حکومت نے دسویں اور بارہویں کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کر لیا

حکومت نے دسویں اور بارہویں کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد)حکومت نے دسویں اور بارہویں جماعت کے
تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فیل ہونے والے طلبا کورعایتی 33 نمبرز دے کر پاس کیا جائے گا۔وفاقی وزارت تعلیم کے ذرائع نےبتایا کہ پیر کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارتہونے والی بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ

کورونا صورتحال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں۔میٹرک اور
انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دو دفعہ ہوں گے۔امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے

پیر کو اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں اہم فیصلے ہوئے۔ بورڈ کے امتحانات مئی جون میں ہوں گے اور اگلا تعلیمی سال 22 اگست سے

شروع ہو گا جبکہ او اور اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔‘فیصلے کے مطابق یونیورسٹیاں اپنے امتحانات کا ٹائم ٹیبل خود بنائیں گی۔

About admin

Check Also

پاکستانیوں کا انتظار ختم ۔۔۔ 12ربیع الاول کو کون سا اہم ترین نوٹیفیکیشن جا ری ہونے جا رہا ہے ؟ بڑی بریکنگ نیوز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تمام پاکستانیوں کا انتظار ختم ، 12ربیع الاول کو کون سااہم ترین نوٹیفیکیشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com