Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / یہ تو حال ہے اس معاشرے کا : پاکستان کے اہم شہر سے خبر

یہ تو حال ہے اس معاشرے کا : پاکستان کے اہم شہر سے خبر

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے سائبرکرائم سرکل نے کراچی اور حیدر آباد میں کارروائیاں کرتے ہوئے سائبرکرائم میں ملوث خاتون سمیت ایک

شخص کو گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق حیدر آباد میں گرفتار ملزم نے ایک گھرکے واش روم میں کیمرہ لگا رکھا تھا۔ملزم اس کیمرے کے ذریعے

ریکارڈ کی گئی ویڈیوز سے خواتین کو پریشرائز کر رہا تھا۔دوسری جانب کراچی کے علاقے نیو کراچی میں ایک خاتون سے غلط کاری کی کوشش ہوئی ، واقعے کی ویڈیو متاثرہ لڑکی کی سابقہ نند نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی ، ویڈیو وائرل کرنے

پر ملزمہ کو گرفتارکرلیا گیا ، دونوں ملزمان سے شواہد برآمد کرلیے گئے ہیں ۔دوسری جانب لاہور میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور تنگ کرنے کے واقعات تھم نہ سکے، گلشن راوی میں گھر کی چھت پر بے لباس ہوکر ہمسائی کو چھیڑنے والے اوباش کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیاگیا ۔ پولیس کے مطابق ملک سٹریٹ گلشن راوی کے ابراہیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق 27 سالہ (ص)اپنے گھر کی چھت پر کپڑے ڈال رہی تھی کہ اسی دوران ہمسایہ عمران اپنے گھر کی چھت پربے لباس ہوگیا اور خاتون کو تنگ کرتا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ

مقدمہ درج کرکے ملزم عمران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی گلشن راوی میں لڑکی کو نوجوان نے بے لباس ہوکر تنگ کیا تھا جس کا ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا۔پولیس نے خاتون کے خاوند کی مدعیت میں نامعلوم نوجوان کےخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔پولیس کا کہنا ہے ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور جلدہی سراغ لگالیا جائے گا۔دوسری طرف ڈی آئی جی سہیل چودھری کا کہنا ہے کہ خواتین کے استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے،افسران و جوان قانون کی بالا دستی یقینی بنائیں۔

About admin

Check Also

””لاہو میں اپنے شوہر کے شاگرد پر فدا ہونیوالی خاتون نے گھر بیٹھے چن چڑھا دیا ، جس نے سنا توبہ کرنے لگا““

اسلام آباد(نیوز دیسک) لاہور انویسٹی گیشن پولیس گرین ٹاؤن نے کارروائی کرتے ہوئے شہری انتظار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com