Breaking News
Home / Other / عدالت کا منفرد فیصلہ، ملزمان کو پنج وقتہ نماز پڑھنے، درخت لگانے اور مساجد کی صفائی کا حکم

عدالت کا منفرد فیصلہ، ملزمان کو پنج وقتہ نماز پڑھنے، درخت لگانے اور مساجد کی صفائی کا حکم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بجلی کی تاروں میں الجھ کر تین بھینسوں کے مرنے کے کیس کا منفرد فیصلہ ، عدالت نے ایس ڈی او، لائن سپرنٹنڈنٹ اور لائن مین کو 2سال تک پانچ وقت نماز پڑھنے، 40 درخت لگانے، ہر جمعہ کو دو مساجد کی صفائی اور ہر ماہ 10 حدیثیں یاد کرنے کا حکم سنادیا۔

تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں عدالت نے تین ماہ قبل بجلی کی تاروں میں الجھ کر تین بھینسوں کے مرنے کے کیس کا منفرد فیصلہ سنادیا۔ کندھ کوٹ میں تین ماہ قبل بجلی کے گرے تاروں میں الجھ کر تین بھینسیں ہلاک ہوگئی تھیں جس پر اس کے مالک نے سیپکو اہل کاروں کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ سول کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ایس ڈی او، لائن

سپرنٹنڈنٹ اور لائن مین کو دو سال تک پانچ وقت نماز پڑھنے، 40 درخت لگانے، ہر جمعہ کو دو مساجد کی صفائی اور ہر ماہ 10 حدیثیں یاد کرنے کا حکم سنا دیا۔عدالت نے پولیس کو بھی حکم دیا کہ ہر ماہ سزایافتہ عملداروں کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ واضح رہے لیسکو کی نااہلی کےباعث لاہور کے علاقے سبزہ زار میں کرنٹ لگنے سے 45 بھینسیں ہلاک ہوگئیں تھی ۔ پولیس اور بھینسوں کے مالک کے مطابق واقعہ 11 جون کی دوپہر پیش آیا ۔

بھینسیں باڑے کے قریب نہر میں نہا رہی تھیں کہ اسی دوران ہائی وولٹیج کی تاریں پانی میں آگریں، جس سے پانی میں موجود تمام 45 بھینسیں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ بھینسوں کے مالک کا کہنا تھا کہ ایک اندازےکے مطابق بھینسوں کی کل مالیت 30 ملین روپے تھی۔ بھینسوں کے مالک کا مزید کہنا تھا کہ عملے سےکئی بار وائر سےمتعلق شکایات کی گئی تھیں کہ وہ لٹک رہی ہیں، تاہم بروقت کوئی کارروائی نہ کی گئی اور آج یہ واقعہ رونما ہوا۔

About admin

Check Also

“پہلے بالی ووڈ والوں کو اتنی کنواری ہیروئن چاہیے ہوتی تھی جس نے کبھی بوسہ بھی نہ لیا ہو” ماہیما چوہدری فلم انڈسٹری میں تبدیلی پر بول پڑیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ماہیما چوہدری کا کہنا ہے کہ اب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com