Breaking News
Home / اہم خبریں / حکومت کی کشتی ڈوبنے لگی۔۔۔ ایک ساتھ 30 رہنماؤں کے استعفے۔۔

حکومت کی کشتی ڈوبنے لگی۔۔۔ ایک ساتھ 30 رہنماؤں کے استعفے۔۔

حکومت کی کشتی ڈوبنے لگی۔۔۔ ایک ساتھ 30 رہنماؤں کے استعفے۔۔
حکومتی نشستوں سے اجتماعی استعفوں پر غور شروع کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے تحریک انصاف حکومت کو ٹف

ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔جہانگیر ترین گروپ نے حکومتی نشستوں سے اجتماعی طور پر استعفوں پر  غور شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق

ترین گروپ میں 9 اراکین قومی اسمبلی اور 21 اراکین صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔مشاورتی اجلاس میں مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے گا۔جہانگیر ترین کی لودھراں سے لاہور واپسی پر گروپ کا اہم اجلاس ہو گا۔ترین گروپ میں

دو صوبائی وزراء، دو معاونین خصوصی ، دو مشیر اور دو پارلیمانی سیکرٹریز شامل ہیں۔ ترین گروپ نے حکومت کی انتقامی کاروائیوں کیخلاف اجلاس طلب کیا تھا۔اجلاس میں حکومت کی انتقامی کارروائیوں کیخلاف حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اجلاس میں تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو شرکت کی دعوت

دی گئی ہے۔ اجلاس کی صدارت جہانگیر ترین خود کریں گے۔ اجلاس میں ترین گروپ حکومت سے علیحدگی کے آپشن پر بھی مشاورت کرے گا۔ یاد رہے ترین گروپ کے عون چودھری کی بھی وزیراعلیٰ آفس میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنا تحریر استعفیٰ پیش کیا۔

About admin

Check Also

پٹرول 8 روپے اور ڈیزل 11 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان! حکومت چاہتے ہوئے بھی اس اضافے کو کیوں نہیں روک سکتی؟پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com