Home / پاکستان / یا اللہ خیر،پاکستان کے اہم شہر میں زلزلے کے جھٹکے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

یا اللہ خیر،پاکستان کے اہم شہر میں زلزلے کے جھٹکے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

یا اللہ خیر،پاکستان کے اہم شہر میں زلزلے کے جھٹکے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
سندھ کے تاریخی شہر حیدرآباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کا مرکز نوابشاہ سے بہتر کلیومیٹر کے فاصلے پر ایک اور مقام بتایا جا رہا ہے۔زلزلے کی شدت 3.5بتائی جا رہی ہے اور اس کی گہرائی دس کلومیٹر بتائی گئی ہے۔تاہم زلزلوں کے جھٹکوں کی صورت میں اس وقت تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

جیسے ہی زلزلے کے جھٹکے آئے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور ہر طرف خوف پھیل گیا۔حیدرآباد میںآنے والے زلزلے کے مرکز سے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ نوابشاہ سے بہتر کلومیٹر دور تھا۔جبکہ نوابشاہ میں اس زلزلے کی شدت زیادہ محسوس کی گئی۔جبکہ ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو چکااور لوگ گھروںمیں دبکے بیٹھے ہیں۔ایسے میں زلزلوں کے جھٹکوں نے عوام کو خوف میں مبتلا کر دیا۔ عوام کا کہنا تھا کہ گھروں میں بیٹھے تھے کہ اچانک سے سب کچھ ہلنے لگ گیااور محسوس ہوا کہ بھونچال آنے والا ہے۔لہٰذا سبھی لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت اتنی زیادہ نہیں تھی کہ اس سے کوئی نقصان ہوتا۔اس زلزلے کے نتیجے میں نہ تو کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی مالی نقصان کی کوئی خبر آئی ہے۔اس سے قبل ماضی قریب میں کوئٹہ میں زلزلہ آیا تھا جہاں بھی کوئی خاص مالی یا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ اچانک سے زلزلہ آیا تو سبھی خواتین و حضرات کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور اللہ کی صدائیں بلند کرنے لگے۔یاد رہے کہ زلزلے کی شدت 3.5بتائی جا رہی ہے اور اس کی گہرائی دس کلومیٹر تھی جس کا مرکز نوابشاہ سے بہتر کلومیٹر دور تھا۔

Share

About admin

Check Also

پاکستانیوں کے لیے شاندار خوشخبری پاکستان میں تین دہائیوں بعد وہ کام ہوگیا جس کی کسی کو توقع تک نہیں تھی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کے روز ایک ٹویٹر سروے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com