Breaking News
Home / آرٹیکلز / انتقال سے چند گھنٹے قبل لی گئی تصویر : ڈاکٹر عبدالقدیر خان کس کاغذ پر دستخط کررہے ہیں ؟ جان کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

انتقال سے چند گھنٹے قبل لی گئی تصویر : ڈاکٹر عبدالقدیر خان کس کاغذ پر دستخط کررہے ہیں ؟ جان کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان کے نامور ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر اتوار کے روز اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئے تھے ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کے پاکستانی قوم پر کئے گئے احسانات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اُن کی انتھک محنت نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنا دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سابق سیکرٹری نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آخری دستخط شدہ درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی ، درخواست میں پی ایم سی کے کنڈکٹ آف ایگزامنیشن ریگولیشن 2021 ء کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آخری دستخط شدہ درخواست میں کہا گیا کہ احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز پر پولیس کے لاٹھی چارج سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج خراب ہوا، طلبا کو مناسب وقت دیئے بغیر امتحان کا نیا سسٹم متعارف کرانا درست نہیں۔درخواست

میں تحریر ہے کہ آئین پاکستان کے تحت طلبا کو میرٹ پر اعلیٰ تعلیم کی سہولت ملنی چاہئے، ایڈوکیٹ وقاص ملک نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی درخواست ان کی وفات کے بعد خود دائر کی ہے۔ وقاص ملک ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے جمعے کے روز درخواست کیلئے وکالت نامے پر دستخط کئے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ینگ ڈاکٹرز کیلئے پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کی۔ایڈووکیٹ وقاص ملک نے

کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی اچانک وفات کے باعث خود یہ پٹیشن دائر کی ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خاں اب ہم میں نہیں رہے مگر ملک و قوم کے لئے اُن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہ ایک عظیم انسان تھے اللہ پاک اُن کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے۔

About admin

Check Also

“چوہدری اسی تینوں معاف نئیں کیتا ، تیرا ساڈا حساب اگلے جہان لازمی ہووے گا”۔۔۔۔۔ کچھ عرصہ قبل سمن آباد لاہور میں ایک جنازے کے دوران کیا واقعہ پیش آیا تھا ؟ سبق آموز تحریر

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار میاں غفار احمد اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com