Breaking News
Home / سٹی نیوز / لاہور سے لیڈی ڈاکٹرز اور نرسز کی ویڈیوز بنانے والا ڈاکٹر گرفتار! ملزم کس طرح اپنی ہی ساتھی خواتین کی ویڈیوز بناتا تھا؟ طریقہ جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور سے لیڈی ڈاکٹرز اور نرسز کی ویڈیوز بنانے والا ڈاکٹر گرفتار! ملزم کس طرح اپنی ہی ساتھی خواتین کی ویڈیوز بناتا تھا؟ طریقہ جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

صوبائی دارالحکومت لاہور میں لیڈی ڈاکٹرز اور نرسز کو مشروب پلانے کے بعد ان کی ویڈیوز بنانے والے ڈاکٹر عبداللہ حارث کو ملازمت سے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ملزم جناح ہسپتال میں بطور ڈاکٹر تعینات ہے جس کے خلاف خاتون نے ویڈیوز بنانے کی شکایت کی تھی۔ فیڈرل انوسٹی گیشن

ایجنسی (ایف آئی اے) نے خاتون کی ویڈیو بنانے والے ڈاکٹر کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد آج اس کی ملازمت سے معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور کی رہائشی ایک متاثرہ خاتون نے ڈاکٹرکے خلاف سائبر کرائم ونگ میں درخواست دی تھی کہ ملزم ویڈیو کے ذریعے مجھے بلیک میل کرتا ہے جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ڈاکٹر کو گرفتار کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے سائبر

کرائمز سرکل لاہور نے مشروب پلا کر نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی برہنہ ویڈیو بنانے والے جناح ہسپتال کے ڈاکٹر کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے موبائل سے متاثرہ خواتین کی 50 برہنہ ویڈیوز بھی برآمد کر لی ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم مختلف بہانوں سے نرسز اور لیڈی ڈاکٹرزکو بلا کر مشروب پلاتا اور انہیں برہنہ کرکے ویڈیوز بنالیتا تھا اور پھر انہیں بلیک میل کرتا تھا جبکہ اس

گھناؤنے کام میں اس کے دیگر دوست بھی شامل تھے جن کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

About admin

Check Also

جج رانا شمیم تو چھپے رُستم نکلے! گھر بیٹھے کس سے 30 لاکھ روپے ماہانہ لے رہے تھے؟ تہلکہ خیز انکشاف

جج رانا شمیم تو چھپے رُستم نکلے! گھر بیٹھے کس سے 30 لاکھ روپے ماہانہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com