Breaking News
Home / سٹی نیوز / ایک عزت دار شخص کا تماشہ اپنی واہ واہ کیلئے لگوادیا”دولہے کی گاڑی موٹروے پولیس نے روک دی، لینے کے دینے پڑگئے

ایک عزت دار شخص کا تماشہ اپنی واہ واہ کیلئے لگوادیا”دولہے کی گاڑی موٹروے پولیس نے روک دی، لینے کے دینے پڑگئے

لاہور (آن لائن )عمومی طور پر شادی بیاہ کی تقریبات میں دیر سویر ہوتی رہتی ہے اور بارات تو اکثر ہی لیٹ ہو جاتی ہے جس کے باعث ڈرائیور تیز گاڑی چلا کر دولہے کو جلد پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ایسی ایک تیزی پر موٹروے پر گاڑی کو روکا گیا جو کہ قانونی کارروائی تھی لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اس میں ایسی چیز تلاش کر لی جو نہایت حیرا ن کن نکلی ۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کی گئی یہ تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس کے ساتھ پیغام درج کیا گیاہے کہ ”معاف کیجئے گا دولہے میاں!یقیناً آپ جلدی میں ہیں لیکن آپکے سفر کو محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔“ اس تصویر میں یہ چیز واضح دکھائی دے رہی ہے کہ دولہے میاں گاڑی سے باہر کھڑے ہیں جبکہ ڈرائیونگ سیٹ پر کوئی اور براجمان ہے ، اب سوشل میڈیا صارفین یہ سوالات اٹھا رہے ہیں جب یہ دولہا گاڑی نہیں چلا رہا تو پھر یہ گاڑی کے باہر کیوں

کھڑا ہے اور اس کا چالان کس لیے کیا جارہاہے جبکہ گاڑی چلانے والا ڈرائیور اندر ہی بیٹھا ہے ۔ سوشل میڈیا صارف ڈاکٹر نبیل چوہدری ”ویسے سر ڈرائیور کا لائسنس لے کر اس پر جرمانہ کیا جاتا ہے دلہے کا نہیں ،آپ نے ایک عزت دار شخص کا تماشہ اپنی واہ واہ لئے لگوادیا،آپ نے قانونا ایک غیر قانونی کام کیا ہے ،جرمانہ آپ پر اور اس تصویر کواپ لوڈ کرنے والے پر ویسے بنتا ہے۔“ امر فیاض نامی شہری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ ایک احمقانہ پوسٹ ہے، اس پیغام کو تخلیقی انداز میں دینے کے کئی راستے ہیں ۔

About admin

Check Also

جج رانا شمیم تو چھپے رُستم نکلے! گھر بیٹھے کس سے 30 لاکھ روپے ماہانہ لے رہے تھے؟ تہلکہ خیز انکشاف

جج رانا شمیم تو چھپے رُستم نکلے! گھر بیٹھے کس سے 30 لاکھ روپے ماہانہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com