Breaking News
Home / Other / سندھ میں شوہر نے 2ہزار روپے کیلئے بیوی دوستوں کو بیچ ڈالی۔۔!! پھر دوستوں نے اس کیساتھ کیا سلوک کیا؟جان کر آپ کی روح بھی کانپ اٹھے گی

سندھ میں شوہر نے 2ہزار روپے کیلئے بیوی دوستوں کو بیچ ڈالی۔۔!! پھر دوستوں نے اس کیساتھ کیا سلوک کیا؟جان کر آپ کی روح بھی کانپ اٹھے گی

بدین (نیوز ڈیسک ) لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد گاڑی سے کچل کر مار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدین میں ایک انتہائی قابل شرم واقعہ پیش آیا ہے جہاں نوجوان لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی بعد ازاں قتل کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ بدین میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعہ میں 23 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے خاتون سے زیادتی کے بعد گاڑی سے کچل کر مار دیا۔ ملزمان نے لڑکی کے شوہر کے ساتھ مل کر کر واقعے کو حادثہ قرار دینے کی کوشش کی۔پولیس نے مقتولہ کے شوہر سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کے شوہر نے اسے دو ہزار روپے میں بدکاری کے لیے فروخت کیا۔ تین افراد نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی اور پھر اس کے شوہر کے ساتھ مل کر اسے حادثہ قرار دینے کی کوشش کی۔ ملزمان نے خاتون کی ویڈیو بھی

بنائی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ وہ ان سے منت سماجت کر رہی ہے۔ مقتولہ کے شوہر نے تفتیش کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے بیوی کو کو جسم فروشی کے لیے فروخت کیا تھا۔پولیس نے لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ۔دوسری جانب پتوکی درندہ صفت نوجوان نے 3 سالہ یتیم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،بچی کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر پتوکی لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے بچی کو لاہور ریفر کردیا بچی کی حالت تشویش ناک ہے اور بچی چلڈرن ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہے ،بچی کی والدہ کے ملزم کے ساتھ گہرے ناجائز تعلقات تھے، بچی کابزرگ دادا عبدالحمید غم سے انتقال کر گیا، پولیس نے مرکزی ملزم عابد کو گرفتار کرلیا ۔

About admin

Check Also

’’ثاقب نثار کوئی فرشتہ نہیں تھے انکے دور ۔۔۔۔‘‘ سینئر صحافی کامران خان کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com