Breaking News
Home / اہم خبریں / مہنگائی کنٹرول سے باہر ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ؟ خبر نے ملک بھر میں تھر تھلی مچا دی

مہنگائی کنٹرول سے باہر ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ؟ خبر نے ملک بھر میں تھر تھلی مچا دی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں

اضافے کو منی بجٹ کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی سے عوام کی جان لینے کے بجائے عمران نیازی استعفیٰ دیں۔ملک میں مہنگائی کے حوالے

سے ایک بیان میں صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں 14 فیصد حالیہ اضافے کے بعد پٹرول کی مہنگائی کا بم منی بجٹ کا تسلسل اورمنی بجٹ پر منی بجٹ موجودہ حکومت کی

معاشی ناکامیوں کا منہ بولتاثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے عوام کی جان لینے کے بجائے عمران نیازی استعفیٰ دیں، صرف اسی طرح ملک وقوم کو ریلیف مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا خون ہر روز نچوڑنے سے بہتر ہے عمران نیازی ملک اور قوم کی جان چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ رعایتی نمبرملنے کے باوجود عمران نیازی ملک اور عوام کی خدمت میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھے تو وزیراعظم کرپٹ ہے ، اپنی کہی

بات پر عمل کریں، ایسے شخص کو وزارت عظمیٰ سے چمٹے رہنے کا کوئی حق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت 10 روپے سے زائد بڑھانامظلوم عوام کی بددعائیں لینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 137 روپے 79 پیسے ہوگئی ، عوام کیسے زندہ رہیں گے؟ ،غریب آدمی مرگیا ہے، کہاں جائے ؟ گھر کا نظام کیسے چلائے؟ بچوں کو روٹی کیسے کھلائے؟۔انہوں نے کہا کہ 20 ہزار تنخواہ والے کا 10 ہزار بجلی کا بل آرہا ہے، یہ اچھے دن لائے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ 10 ہزار تنخواہ پانے والاکیاکھائے گا؟ کرایہ کیسے دے گا؟ زندہ کیسے رہے گا؟۔انہوں نے کہا کہ قوم کو 46 روپے لیٹر پٹرول کا وعدہ کرکے عمران نیازی نے پٹرول کی قیمت 173 روپے فی لیٹر سے زیادہ کردی ، یہ تھی آپ کی صداقت؟۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے، پھر عمران نیازی کہتے ہیں کہ قوم کو مہنگائی بڑھنے کی وجہ سمجھ نہیں آتی؟۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھنے ، معیشت کی تباہی کی بنیادی وجہ عمران نیازی ہیں، قوم کو یہ سمجھ آچکی ہے۔

About admin

Check Also

چینی کی فی کلو قیمت میں ”60 ”روپے کلو کمی اب کتنےروپے فی کلو ہو گئی–؟ تاریخی خوشخبری آ گئی

مقامی شوگر ملوں سے ترسیل کے آغاز کے بعد چینی کی فی کلو قیمت میں” …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com