Home / پاکستان / جب آپ جلسے کر رہے تھے تو وزیراعظم اپنے کتوں سے کھیل رہے تھ

جب آپ جلسے کر رہے تھے تو وزیراعظم اپنے کتوں سے کھیل رہے تھ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جو کسی کی والدہ کی موت پر بھی سیاست کر رہی ہے ہم اس سیاست کی مذمت کرتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ انسانیت کی جو لکیر ہوتی ہے اس سے ہم نیچے نہ گریں

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں میں اہلیت نہیں کہ ملک چلا سکیں، ناجائز حکمرانوں میں سچ سننے کا حوصلہ نہیں۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں لیکن حکومت میں اہلیت نہیں وہ ملک چلا سکیں، قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ دونوں کو جیل میں ڈالا گیا ہے، ان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا، صرف ذاتی عناد کی بناء پر دونوں کو جیل میں رکھا جارہا ہے۔جمہوریت اور پارلیمان میں حل اپوزیشن اور حکومت دونوں کی رائے اور مفاہمت سے نکالا جاتا ہے،عمران خان نے پہلے دن سے کہا کہ وہ پی ٹی آئی اور فیس بک کا وزیر اعظم ہے۔اس پر وہ خوش ہے، لیکن عوامی سائل کو حل نہ کرنا ناانصافی ہے۔پی ڈی ایم اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ ہماری جدوجہد اور زور اس پر ہے کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت بحال کریں، ایسا جمہوریت بحال کریں جو عوام کی نمائندہ حکومت ہوگی، شہبازشریف نے پہلی تقریر میں نیشنل چارٹرڈ کی بات کی، ملکر کام کرنے کی بات کی، لیکن حکومت نے بات نہیں مانی بلکہ ان کا زور اس بات پر ہے کہ وہ اپوزیشن رہنماؤں کو جیل میں رکھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہی ہے۔اس موقع پر بلاول بھٹو سے سوال کیا گیا کہ آپ ایک طرف بہت بڑا جلسہ کر رہے تھے دوسری جانب وزیراعظم اپنے کتوں سےکھیل رہے تھے انہیں ذرا بھی پرواہ نہیں تھی، جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ کو وزیراعظم کے جو وزیر ہیں ان کے بارے میں اس طرح بات نہیں کرنی چاہیے۔

Share

About admin

Check Also

پاکستان کے 10امیر ترین افراد کی فہرست جاری پاکستان کا سب سے امیر ترین شخص کون ہے؟عوام کیلئے حیران کن سرپرائز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا کے امیر ترین افراد کے بعد اب پیش ہیں پاکستان کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com