Home / پاکستان / پاکستان میں بہت جلد گاڑیاں سستی ہو جائیں گی، نئی پالیسی کی منظوری کے بعد عوام کو خوشخبری سنا دی گئی

پاکستان میں بہت جلد گاڑیاں سستی ہو جائیں گی، نئی پالیسی کی منظوری کے بعد عوام کو خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ای سی سی نے الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی ہے، پاکستان میں بہت جلد گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔ نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا انہوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی سے گاڑیوں کی اجارہ داری ختم ہو گی، لاہور اور کراچی جیسے شہروں کے ماحول کیلیے یہ الیکٹرک وہیکل پالیسی اہم ہے۔ انہوں نے کہا شہروں میں 35

فیصد سے زیادہ فضائی آلودگی ٹریفک کی وجہ سے ہے۔انہوں نے بتایا کہ ای سی سی نے موبائل مینوفیچرنگ پالیسی کی بھی منظوری دے دی ہے، موبائل فون بنانے والی 3 بڑی کمپنیاں بہت جلد پاکستان میں آپریشن شروع کریں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈ اِن پاکستان کی مہم میں یہ بڑی کامیابیاں ہیں، بہت جلد ہم اپنی الیکٹرک گاڑیاں اور موبائل فونز بنا رہے ہوں گے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم اب اپنے وینٹی لیٹرز بنا رہے ہیں، جلد ایکسرے اور ڈائلیسز مشینیں بھی بنائیں گے۔

Share

About admin

Check Also

کل سے دکانیں کھولنے اور دفاتر میں حاضری کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں ٹرانسپورٹ بحالی، دکانیں کھولنے اور دفاتر میں حاضری کے حوالے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com