Breaking News
Home / انٹرٹینمنٹ / طوطے نے مالک اور ملازمہ کےعشق کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

طوطے نے مالک اور ملازمہ کےعشق کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

کویت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو اپنے طوطے کی وجہ سے جیل جانا پڑ گیا۔ طوطے نے حادثاتی طور پر اس کی بیوی کے سامنے ملازمہ کے ساتھ عشق کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ طوطے نے بیوی کے سامنے وہ ذومعنی فقرات دوہرا دئیے جو عاشق مزاج شوہر ملازمہ کو کہتا تھا۔

عرب ٹائمز کے مطابق شوہر اور ملازمہ کے عشق کی داستان اس وقت سامنے آئی جب طوطے نے بیوی کے سامنے ذومعنی فقرات دوہرانے شروع کیے۔جس پر بیوی نے پولیس اسٹیشن میں جا کر شوہر کےخلاف دھوکہ دہی کی شکایت کر دی۔بیوی کا کہنا ہے کہ اسے پہلے بھی اپنے شوہر پر شک ہوا تھا۔ بیوی کا کہنا تھا کہ جب شوہر نےا سے وقت سے پہلے آفس سے گھر آتے دیکھا تو حیران اور تھوڑا

پریشان ہوگیا۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ ناکافی شواہد کی بنا پر شوہر کو مجرم قرار نہیں دیا جا سکتا اور نہ ہی یہ مقدمہ عدالت میں چلے گا۔ استغاثہ کے مطابق یہ ثابت کرنا مشکل ہوگا کہ طوطے نے یہ فقرات شوہر کے منہ سےسنے، ٹی وی پر سنے یا ریڈیو پر سن کر یاد کر لیے۔کویت میں غیر ازدواجی تعلقات جرم ہیں، جس کی سزا قید بامشقت ہے۔

About admin

Check Also

دوست برقع پہن کر دلہا سے بغل گیر ہوگیا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نئی دہلی(.)بھارت میں شادی کی تقریب میں ایک برقع پوش خاتون نے دلہا سے بغل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com