لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب پولیس نے اپنے کئی ذیلی محکموں میں مردوں اور خواتین کے لیے متعدد ملازمتوں کا اعلان کیا ہے۔پنجاب پولیس کی ویب سائٹ کے مطابق ان ملازمتوں کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 3 جنوری 2021 ہے۔ پنجاب پولیس نے
جن ملازمتوں کا اعلان کیا ہے ان میں پنجاب پولیس اور پنجاب ہائی وے پیٹرول (پی ایچ پی) میں کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کی نوکریاں شامل ہیں۔اس کے علاوہ پنجاب ہائی وے پٹرول اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) میں کانسٹیبل ڈرائیور وں سمیت متعدد دیگر نوکریوں کا اعلان بھی کیا ہے۔